FIR Against Nirmala Sitharaman: بنگلورو میں خصوصی نمائندہ عدالت نے جمعہ کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور دیگر کے خلاف انتخابی بانڈز کے ذریعے مبینہ طور پر جبری وصولی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ جنادھیکار سنگھرش پریشد (جے ایس پی) کے شریک چیئرمین آدرش ائیر نے بنگلورو کی خصوصی عوامی نمائندہ عدالت میں شکایت درج کرائی تھی اور مرکزی وزیر نرملا سیتارمن کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت مانگی تھی۔
درخواست گزار نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ انتخابی بانڈز کے ذریعے ڈرا دھمکا کر بھتہ خوری کی گئی۔ اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے بنگلورو کے تلک نگر پولیس اسٹیشن کو انتخابی بانڈز کے ذریعے جبری وصولی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں- Jammu and Kashmir: کولگام کے دیوسر میں انکاؤنٹر، گاؤں میں چھپے دو دہشت گرد، پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری
10 اکتوبر تک سماعت ملتوی
جنادھیکار سنگھرش پریشد نے اپریل 2024 میں 42 ویں اے سی ایم ایم کورٹ میں دائر درخواست میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ای ڈی حکام، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے قومی لیڈروں، بی جے پی کرناٹک کے اس وقت کے صدر نلن کمار کٹیل، بی وائی وجیندرا کے خلاف شکایت کی تھی۔ شکایت پر غور کرنے کے بعد عدالت نے بنگلورو کی تلک نگر پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل بالن نے دلائل پیش کئے۔ کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…
ہفتہ کے روز گجرات ہائی کورٹ کے وکیل کو ایک مشکوک پارسل بھیجے جانے کے…
نئے سال کے موقع پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 22 جنوری سے ٹی ٹوئنٹی…