قومی

FIR Registered Against JDS MP Prajwal Revanna: سابق وزیر اعظم کے بیٹے اور پوتے کے خلاف جنسی استحصال معاملے میں ایف آئی آر درج

کرناٹک کے سابق وزیرایچ ڈی ریونّا اوران کے بیٹے پرجّول ریونّا کے خلاف ایک خاتون نے جنسی استحصال کا معاملہ درج کرایا ہے۔ خاتون ریونّا فیملی کے گھرمیں کُک کا کام کرتی تھی۔ متاثرہ خان نے الزام لگایا ہے کہ اس نے جب ایچ ڈی ریونّا کے گھر کُک کا کام شروع کیا تھا، اس کے کچھ ماہ بعد ہی وہ اس کا جنسی استحصال کرنے لگے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے پرجّول ریونّا اس کی بیٹی کو ویڈیو کال کرکے فحش باتیں کرتے تھے۔

ہاسن سے رکن پارلیمنٹ ہیں پرجّول ریونّا

واضح رہے کہ ایچ ڈی ریونّا سابق وزیراعظم اورجنتا دل (سیکولر) سربراہ ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے ہیں۔ وہیں پرجّول ریونّا ہاس سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 33 سالہ پرجّول ہاسن لوک سبھا علاقے سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوارہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ریونّا کے گھرکُک کا کام کرنے والی خاتون کی شکایت کی بنیاد پرضلع کے ہولین راسی پور پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

خاتون کُک نے لگایا الزام

متاثرہ نے کہا کہ وہ ریونّا کی اہلیہ بھوانی کی رشتہ دارہیں۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ کام شروع کرنے کے چار ماہ بعد ریونّا ان کا جنسی استحصال کرنے لگے جبکہ پرجّول ریونّا ان کی بیٹی کو ویڈیو کال کرکے فحش باتیں کرتے تھے۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ان کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے دیگراراکین کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

ایس آئی ٹی کرے گی معاملے کی جانچ

کرناٹک حکومت نے خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر ناگ لکشمی چودھری کے ذریعہ حکومت کو لکھے گئے خط کے بعد پرجّول ریونّا سے متعلق ایک مبینہ سیکس اسکینڈل کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

10 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

4 hours ago