قومی

Union Budget 2024: وزیر خزانہ 23 جولائی کو بجٹ پیش کریں گی ، پارلیمنٹ کے اجلاس کی تاریخوں کا اعلان

ملک میں 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے بعد اب مودی حکومت اپنی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ مرکزی بجٹ 2024 کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 جولائی کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی۔ دراصل، 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اس میں نومنتخب ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی مشترکہ میٹنگ ہوئی جس سے صدر دروپدی مرمو نے خطاب کیا۔ اب سب کی نظریں بجٹ اجلاس پر لگی ہوئی ہیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپنے ایکس ہینڈل پر بجٹ اجلاس کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے “ایکس پوسٹ ” پر لکھا، مرکزی بجٹ 2024-25 23 جولائی 2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔

نرملا سیتا رمن کے نام ایک انوکھا ریکارڈ درج ہوگا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سال دو بار بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ عبوری بجٹ یکم فروری 2024 کو پیش کیا گیا۔ لیکن اب نئی حکومت کے قیام کے بعد مکمل مرکزی بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے۔ اس بار بجٹ کی پیشکشی کے ساتھ ہی موجودہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے نام ایک انوکھا ریکارڈ درج ہو جائے گا۔ کیونکہ ایسا کرنے سے وہ مسلسل سات مرکزی بجٹ پیش کرنے والی پہلی وزیر خزانہ بن جائیں گی۔ اس معاملے میں وہ مرارجی ڈیسائی کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔ دیسائی نے لگاتار چھ بجٹ پیش کیے تھے۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

21 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

58 minutes ago