قومی

Bihar SIR Final voter list released: بہار میں ایس آئی آر کے بعد فائنل ووٹر لسٹ جاری، 7.42 کروڑ لوگ ڈالیں گے ووٹ، اتنے لاکھ کے نام کاٹے گئے

بہار میں خصوصی گہن جانچ (SIR) کے بعد الیکشن کمیشن نے منگل کے روز نئی ووٹر لسٹ جاری کر دی ہے۔ فائنل ووٹر لسٹ کے مطابق اب بہار میں کل 7 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار 357 ووٹر ہو گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ووٹروں کی تعداد 7,24,05,756 تھی، جو بڑھ کر نئی ووٹر لسٹ میں 7,41,92,357 ہو گئی ہے۔ اس میں 21,53,343 اہل ووٹر کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ یکم اگست سے یکم ستمبر 2025 کے درمیان دعویٰ و اعتراض کے دوران 3,66,742 نااہل ووٹرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ایس آئی آر ڈرافٹ میں مردہ ووٹروں کی تعداد 22,34,136 تھی، اس کے علاوہ 6,85,000 دہری اندراج والے ووٹر اور 36,44,939 مستقل طور پر منتقل ہونے والے ووٹر تھے۔ تقریباً 65,64,075 ووٹروں کے نام لسٹ سے ہٹا دیے گئے۔

نئی ووٹر لسٹ کے مطابق تقسیم:

مرد ووٹر: 3,92,07,804

خواتین ووٹر: 3,49,82,828

ٹرانس جینڈر وٹر: 1,725

18 سے 19 سال کے ووٹر: 14,01,150

85 سال سے زیادہ عمر کے ووٹر: 4,03,985

معذور ووٹر: 7,20,709

آپ کو بتاتے چلیں کہ 38 ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز، 243 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز، 2976 اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز، 77895 بی ایل اوز اور رضاکاروں نے خصوصی نظر ثانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ ریاست کے رائے دہندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

بہار انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ انتخابات نئی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار بھی 4-5 اکتوبر کو بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں وہ انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

7 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

7 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

7 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

8 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

8 hours ago