قومی

Seema Sachin Love Story: سیما-سچن کی لواسٹوری پر بنے گی فلم، نام ہوگا کراچی ٹو نوئیڈا

پاکستان سے بھاگ کرآئی سیما حیدر کو آج کی تاریخ میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو نہ جانتا ہو۔ ہندوستانی نوجوان سچن مینا کے ساتھ اس کی لواسٹوری اتنی مشہور ہوچکی ہے کہ سبھی اس جوڑے کو جاننے لگے ہیں۔ اسی ضمن میں ان دونوں پرایک فلم بھی بننے جا رہی ہے۔ اس فلم کو پروڈکشن ہاؤس کا منیجنگ ڈائریکٹرامت جانی JANI FIREFOX  بنانے جا رہا ہے۔ فلم کا نام کراچی ٹو نوئیڈا ہوگا۔ جانکاری کے مطابق، امت جانی آئندہ ہفتے کراچی ٹو نوئیڈا فلم کا تھیم سانگ لانچ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے امت جانی نے پاکستانی سیما کو ایک اورفلم میں کام کرنے کا آفردیا ہے، جس کے لئے سیما تیاربھی ہوگئی ہے۔ راجستھان ادے پورمیں ہوئی درزی کنہیا لال کے قتل پربننے والی اس فلم کا نام  A Tailor Murder Story ہے۔ اس فلم میں سیما حیدر RAWایجنٹ کا کردار نبھاتی ہوئی نظرآئے گی۔

گزشتہ ہفتے سیما حیدر سے جانی فائرفاکس پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم نے گریٹرنوئیڈا پہنچ کرملاقات بھی کی۔ ٹیم نے سیما حیدرکا آڈینس بھی لیا۔ اس دوران سیما نے ٹیم کے اراکین کا پیرچھو کر آشیرواد لیا۔ سیما بہت ہی زیادہ خوش نظرآرہی تھی۔ فلم میں کام کرنے سے متعلق پُرجوش نظرآرہی سیما کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنا چاہتی ہے۔ اسے صرف یوپی اے ٹی ایس کی طرف سے کلین چٹ ملنے کا انتظار ہے۔

عدالت سے ضمانت کی وجہ سے ہیں جیل سے باہر

قابل ذکرہے کہ پاکستان کی رہنے والی سیما حیدرکوموبائل پر پب جی کھیلتے ہوئے ہندوستان کے سچن سے پیارہوگیا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنی عاشق سے ملنے کے لئےغیرقانونی طریقے سے سرحد پارکرکے نیپال کے راستے ہندوستان آگئی۔ تاہم اسے نوئیڈا پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ان دونوں کوعدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد فی الحال وہ ضمانت پر باہرہیں۔ اب یوپی اے ٹی ایس سیما معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    Seema Sachin Story: سیما حیدر اور سچن کو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش، نونرمان سینا امت جانی نے دیا یہ آفر؟

سچن-سیما کی زندگی میں خوشحالی لانے کا دعویٰ کرتا ہے امت جانی

اس سے قبل اپنی فلم کی پیشکش کرنے کے بعد امت جانی نے کہا تھا کہ مجھے سننے میں آیا تھا کہ پاکستان سے آئی سیما اورسچن مینا کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ ہے۔ ان دونوں کی دلچسپی کیمرے پرآنے کی ہے، اس لئے میں نے انہیں اپنے فلم پروڈکشن ہاؤس JANI FIREFOX کے بینرتلے اداکاری کا آفردیا ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے سیما حیدراورسچن مینا اپنی زندگی گزارسکیں گے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

8 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

50 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago