قومی

Jaipur-Mumbai train firing:’ٹرین نہ رکتی تو 7 سے 8 لوگوں کو اور مار ڈالتا’، ملزم کانسٹیبل چیتن شرما نے تفتیش کے دوران کیے چونکا دینے والے انکشافات

Jaipur-Mumbai train firing: جے پور ایکسپریس ٹرین میں ہوئی اندھا دھند فائرنگ کے واقعے نے لوگوں کو دہشت میں ڈال دیا تھا۔ اب ملزم RPF کانسٹیبل چیتن سنگھ نے تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اگر ٹرین درمیان میں نہ رکی ہوتی تو وہ اپنی اندھا دھند فائرنگ جاری رکھتا۔ اگر اسے ایک اور موقع ملتا تو مزید 7 سے 8 لوگوں کو مار ڈالتا۔ یہ اطلاع پولیس ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ معلومات کے مطابق، ملزم کانسٹیبل سے تقریباً 7 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس دوران اس نے کئی اہم باتیں بتائیں اور پولیس کو الجھانے کی کوشش کی۔

ملزم آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں چونکا دینے والا جواب دیا۔ اس نے کہا کہ اس کی آخری خواہش پاکستان جاکر اور وہاں کے لوگوں کو مارنے کی ہے۔ حالانکہ پولیس کا خیال ہے کہ وہ یہ سب جان بوجھ کہہ رہا ہے تاکہ وہ خود کو ذہنی طور پر بیمار ثابت کر سکے اور سخت سزا سے بچ سکے۔

لوگوں کو مارنے کا کوئی افسوس نہیں – ذرائع

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 7 اگست کو بوریولی عدالت میں پیشی کے دوران جی آر پی نے دلیل دی کہ وہ ابھی بھی پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور ٹرین کے تمام سی سی ٹی وی کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس کے پیچھے مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ کہیں چیتن سنگھ نے یہ فائرنگ کسی کے کہنے پر تو نہیں کی۔ ساتھ ہی پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم کانسٹیبل کو کسی بات کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اس کے چہرے پر 4 افراد کے قتل پر کوئی افسوس نہیں تھا۔ معلومات کے مطابق، واقعہ کے وقت مہلوک مسافر کے ایک ساتھی کے بیان کی بنیاد پر چیتن سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 363، 341 اور 342 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کب اور کیسے ہوا تھا قتل؟

جے پور-ممبئی ایکسپریس ٹرین میں فائرنگ کا واقعہ پیر (31 جولائی) کی صبح اس وقت پیش آیا جب ٹرین مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن پہنچنے والی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح تقریباً چھ بجے آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے چلتی ٹرین میں چار لوگوں کو گولی مار دی تھی۔ اس کے بعد میرا روڈ اسٹیشن (ممبئی کے مضافاتی نیٹ ورک پر) کے قریب مسافروں کی زنجیریں کھینچنے کے بعد ٹرین رکنے پر فرار ہونے کی کوشش کرتے وقت اس کو پکڑ لیا گیا۔ یہ واقعہ جے پور-ممبئی سنٹرل ایکسپریس میں پیش آیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

2 minutes ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

27 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

44 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago