نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے ہائی سیکورٹی والے چانکیہ پوری علاقے میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا ہے، جہاں رکن پارلیمنٹ سدھا رام کرشنن کی قیمتی چین چھین لی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ سدھا رام کرشنن تمل ناڈوبھون میں رہتی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب وہ آج صبح چہل قدمی کے لیے نکلی تھیں۔ واقعے کے بعد دہلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اورتحقیقات کا عمل جاری ہے۔ سیکورٹی کے اس حساس علاقے میں پیش آنے والے اس واقعہ نے سیکورٹی کے نظام پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ پولیس واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔
آر سدھا رام کرشنن تمل ناڈوکے مائیلادوتھرائی لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر اس واقعہ کی جانکاری دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح چانکیہ پوری علاقے میں پولینڈ سفارت خانے کے قریب ان کی سونے کی چین چھین لی گئی۔ اس دوران خود کوبچانے کی کوشش میں ان کوکچھ چوٹیں بھی آئیں۔ آرسدھا نے وزیرداخلہ امت شاہ سے درخواست کی ہے کہ وہ افسران کومجرم کا سراغ لگانے اوراسے گرفتارکرنے کی ہدایت دیں۔
عام آدمی پارٹی نے سیکورٹی پر اٹھایا سوال
اس واقعہ پرعام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے دہلی کی سیکورٹی سے متعلق دہلی کی ریکھا گپتا حکومت پرسوال اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کیا اورلکھا کہ تمل ناڈوکی رکن پارلیمٹ ایم سدھا سے دہلی میں صبح 6 بجے صبح کی سیر(مارننگ واک) کے دوران ان کی زنجیرچھین لی گئی، جس کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ دہلی میں اس طرح کے حادثات کا ہونا کوئی پہلی بارنہیں ہے۔ چین، موبائل، اسنیچنگ دہلی میں عام ہوگیا ہے۔ لوگ اب ایف آئی آرتک پولیس میں درج کرانے نہیں جاتے ہیں۔ ان کومعلوم ہے کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا۔ دہلی پولیس میں ہزاروں خالی پڑے عہدوں پر حکومت بھرتیاں نہیں کرنا چاہتی۔
چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیہ باگچی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے…
امریکہ کا روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر بھاری محصولات عائد کرنے…
جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…
نئی دہلی: دہلی کے مغربی علاقے موہن گارڈن میں بدھ کی شام اسکول کے باہر…
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو…
امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…