قومی

سماجوادی پارٹی نے پپو سنگھ چوہان کو پارٹی سے کیا باہر، فتح پور مقبرہ کو توڑنے والی ہندتوا تنظیموں کی بھیڑ میں تھا شامل

سماجوادی پارٹی نے فتح پور میں مقبرہ منہدم کئے جانے کے بے حد افسوسناک  حادثہ کے بعد پپو سنگھ چوہان کو پارٹی سے باہر کردیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے فتح پورضلع صدرسریندر پرتاپ سنگھ نے پپو سنگھ چوہان کے خلاف یہ کارروائی کی۔ پیر کے روز فتح پور میں کچھ لوگوں نے سیکڑوں سال قدیم نواب عبدالصمد کے مقبرہ کو  منہدم کردیا تھا۔ اس شرمناک واقعہ میں پپوسنگھ چوہان بھی شامل تھا۔

سماجوادی پارٹی نے یہ کہہ کرپپو سنگھ چوہان کو معطل کیا ہے کہ وہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل تھا۔ سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر سریندر پرتاپ سنگھ نے سماجوادی پارٹی کی اترپردیش یونٹ کے صدر کو ایک خط لکھا، جس میں انہیں پپو سنگھ چوہان کو معطل کرنے کی جانکاری دی۔ سریندر پرتاپ سنگھ نے لکھا، ”پپو سنگھ چوہان کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے سبب پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔“

زبردستی اندر گھس کرمقبرے کو منہدم کیا گیا

فتح پور پولیس کے مطابق، پیرکے روزکوتوالی نگر پولیس اسٹیشن میں جمع بھیڑزبردستی مزارکے احاطے میں داخل ہوئی۔ ہندو تنظیموں نے مقبرہ پرپوجا اور درشن کے لیے جلوس کا اعلان کرتے ہوئے اسے مندر قراردیا تھا۔ اس دوران بھیڑنے مزارمیں توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اورایس پی موقع پرپہنچے، جنہوں نے جانچ کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھیڑکومنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی یقین دہانی پر ہجوم مقبرہ سے واپس چلی گئی، لیکن اس دوران شرپسندوں کے ذریعہ مقبرہ کو منہدم کرنے اور اشتعال انگیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے درج کیا مقدمہ

بعدازاں فتح پور پولیس نے واقعہ کے حوالے سے 10 نامزد اور 150 نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ سماج وادی پارٹی کے لیڈرپپوسنگھ چوہان بھی ملزمین میں شامل ہے۔ مبینہ ویڈیو میں پپو سنگھ چوہان کو ان لوگوں کے ساتھ دیکھا گیا، جنہوں نے مقبرہ پرتوڑ پھوڑ کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد

جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ…

7 hours ago

Election Commission Dispute: ’کابینہ سکریٹری کو خط لکھنا پروٹوکول کے خلاف‘، الیکشن کمیشن کے سابق افسر محمد امین کا بڑا دعویٰ

الیکشن کمیشن کے اندرونی اختلافات کی خبروں کے درمیان سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین نے…

7 hours ago

PM Narendra Modi: گرین انرجی اسکیم، 2035 تک 900 گیگاواٹ غیر فوسل توانائی کا ہدف حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت، پی ایم مودی

گرین انرجی کوریڈور فیز-III کو کابینہ کی منظوری، 135 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کی ترسیل…

7 hours ago

بشیربدر کو اردواکادمی، دہلی نے پیش کیا خراج عقیدت، توسیعی خطبہ و شعری نشست کا انعقاد، سرکردہ شخصیات کی شرکت

پروگرام کے آغاز میں اکادمی کے سکریٹری لیکھ راج نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے…

8 hours ago