قومی

PM Modi speaks to Uzbek President Mirziyoyev: پی ایم مودی اور ازبکستان کے صدر کے درمیان فون پر بات چیت، دو طرفہ تعلقات پر کیا تبادلہ خیال

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور ازبکستان کے صدر شوکت میرزایوف نے منگل کے روز فون پر بات چیت کی۔ صدر میرزایوف  نے ہندوستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے عوام کو اپنی پرتپاک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔

قدیم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

فون پر بات چیت کے دوران دونوں لیڈران نے تجارت، رابطے، صحت، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے کئی اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستان اور وسطی ایشیا کے درمیان قدیم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا، ’’ازبکستان کے صدر شوکت میرزایوف کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ ہم نے اپنے دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہندوستان-ازبکستان اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی دونوں لیڈران نے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان ہیں گہرے تعلقات

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخ کی گہرائیوں میں پیوست ہیں۔ سنسکرت اور پالی ادب میں کامبوجا کا بار بار ذکر ملتا ہے جس میں موجودہ ازبکستان کے کچھ حصے بھی شامل ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ’شکا‘ قبیلے نے مہابھارت میں کوراووں کی طرف سے حصہ لیا تھا۔ قدیم تجارتی راستہ ’اترپتھ‘ ازبکستان سے گزرتا تھا۔ بعد کے زمانے میں، ازبکستان کے فرغانہ، سمرقند اور بخارا ہندوستان کو یورپ اور چین سے ملانے والے تجارتی راستوں پر بڑے شہر بن گئے۔

سمرقند اور بخارا میں آباد ہندوستانی تاجر مقامی معیشت کا لازمی حصہ تھے۔ ہزاروں سالوں کے باہمی رابطے کے سفر نے فن تعمیر، رقص، موسیقی اور خوراک میں گہرے ثقافتی رشتے قائم کیے ہیں۔ مرزا غالب اور امیر خسرو جیسے مشہور ہندوستانی ازبک نژاد تھے۔ ہندوستانی فلمیں روایتی طور پر ازبکستان میں بہت مقبول رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago