بھارت ایکسپریس۔
ان کی نظرآپ کے منگل سوتر پربھی ہے… وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان پرجم کرسیاست چل رہی ہے۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اسے موضوع بنا دیا ہے۔ راہل گاندھی سے لے کراے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی تک نے وزیراعظم مودی کے بیان پرردعمل کا اظہارکیا۔ اب تازہ بیان نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورجموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا کہ ایک مسلم کسی ماں-بہن کا منگل سوتر چھینے گا۔
فاروق عبداللہ نے سری نگرمیں کہا، اسلام مذہب میں لکھا ہے کہ جیسے اپنے مذہب کی عزت کی جاتی ہے ویسے ہی دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرو۔ ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا کہ ایک مسلم کسی ماں بہن کا منگل سوتر چھینے گا۔ وہ مسلمان نہیں ہے۔ وہ کبھی اسلام کو نہیں سمجھتا ہے۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایک شخص کو آپ مارو گے تو وہ انسانیت کا قتل ہے۔ میں بھی مسلمان ہوں۔ میرے اسلام نے یہ نہیں سکھایا کہ دوسروں سے نفرت کرو۔ میں اتنا ہی ہندوسے محبت کرتا ہوں جتنا سکھ یا مسلمان سے۔ اسی سے ہندوستان ترقی کرے گا۔
کیا یہ ملک کا آخری الیکشن ہوسکتا ہے؟
اس سوال پرفاروق عبداللہ نے کہا، ہمارے سامنے یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ ایک ملک ایک الیکشن چاہتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے، جب 28 ریاست الگ ہوں۔ فاروق عبداللہ کے مطابق، ہمیں معلوم نہیں ہے کہ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے یا نہیں، کب ہوں گے۔ یہ سپریم کورٹ نے ان کو بتایا ہے۔ کیا پتہ اگریہ جیت جائیں گے تویہ سپریم کورٹ میں ہی دبا دیں گے۔
وزیراعظم مودی کے کس بیان پر ہو رہا ہے ہنگامہ؟
قابل ذکرہے کہ اتوارکے روزوزیراعظم مودی راجستھان کے بانس واڑہ میں انتخابی جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پرجم کرحملہ بولا تھا۔ اسی ضمن میں انہوں نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے ایک بیان کا ذکربھی کیا۔ وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ ملک کی جائیداد پرپہلا حق مسلمانوں کا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کانگریس کے اقتدارمیں آنے کی صورت میں لوگوں کی جائیداد مسلمانوں میں تقسیم کردی جائے گی۔ جس کے بعد سے اس بیان پرہنگامہ مچ گیا۔
’ماؤں-بہنوں کے منگل سوتر بھی نہیں چھوڑے گی‘
وزیراعظم مودی نے اپنے اس بیان کے ذریعہ ہی کانگریس پرتنقید کرتے ہوئے کہا اگرکانگریس اقتدارمیں آئی تولوگوں کی جائیداد مسلمانوں میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ شہری نکسلی ذہنیت ماتاؤں-بہنوں کے منگل سوتربھی نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم مودی کے بیان کے بعد کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرپوسٹ کرکے ان پرحملہ بولا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…