بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت پربڑا الزام لگایا ہے۔ سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ دہلی کا تہاڑجیل وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے لئے ایک ٹارچرچیمبربن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کیجریوال کے ساتھ کیا جا رہا ہے، ویسا ہٹلرکی مدت میں کیا جاتا تھا۔ سنجے سنگھ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اروند کیجریوال کو24 گھنٹے وزیراعظم دفتر(پی ایم او) اورایل جی کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔ پی ایم او اورایل جی سی سی ٹی وی کا لنک منگواکر کیجریوال کو دیکھ رہے ہیں۔
سی سی ٹی وی کے لنک کی بات کہتے ہوئے سنجے سنگھ نے سوال کیا، ”آپ وزیراعظم جی کیا دیکھنا چاہتے ہیں؟ کیا اروند کیجریوال کوانسولین ملی یا نہیں؟ وہ کتنا بیمار ہوئے، ان کی کڈنی، لیوراورصحت خراب ہوئی یا نہیں؟ آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کا کتنا حوصلہ گرا؟” انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایل جی کوبھی اسی کام میں لگا دیا ہے کہ اروند کیجریوال کو کتنی اذیتیں دی جا رہی ہیں۔
کیجریوال کے والدین اذیت دیکھ کرمایوس: سنجے سنگھ
سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم کے ظلم کو پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ آپ یہ بھی دیکھ رہے ہوں گے کہ اروند کیجریوال جی جیل میں جھاڑومیں لگاتے ہیں، وہ اندرجتنا جھاڑو لگائیں گے، باہراتنا ہی بی جے پی صاف ہوگی۔ وزیراعلیٰ کو دی جارہی اذیتوں کو دیکھ کران کے والدین بے حد مایوس ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے مرحلے کے الیکشن کے بعد بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔
کیجریوال کے خلاف کی جارہی ہے گہری سازش: سنجے سنگھ
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا، ”24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ وہ کتنا پریشان ہیں۔ کتنا ٹوٹا؟ کب سو رہا ہے؟ اتنا پریشان کیا جا رہا ہے کہ جان سے کھلواڑہوجائے۔“ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف حکومت گہری سازش کررہی ہے۔
جیل میں بڑھ رہا ہے شوگرلیول
جیل کے اندراروند کیجریوال کا شوگرلیول بڑھ رہا ہے۔ جیل افسران نے بتایا کہ انہیں پیرکی شام کو کم ڈوزوالا انسولین دیا گیا ہے۔ افسرنے جانکاری دی کہ شام تقریباً 7 بجے ان کا شوگرلیول 217 پائی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…