قومی

Jammu And Kashmir: فاروق عبداللہ نے کشمیر کے حالات پر اٹھائے سوال، کہا- جب سب معمول کے مطابق تو جامع مسجد میں نماز کی اجازت کیوں نہیں؟

National Conference Chief Farooq Abdullah: جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تاریخی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع نماز کی اجازت نہیں دینے کے لئے جموں وکشمیر انتظامیہ کو پھٹکار لگائی۔ درگاہ حضرت بل میں جمعہ کی نماز میں شامل ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نماز کے بعد میڈیا سے کہا کہ صورتحال معمول کے مطابق ہونے پر حکومت کو نماز کی اجازت دینی چاہئے۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اورسابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے میرواعظ عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کیا، جوگزشتہ چار سال سے اپنے گھرمیں نظربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر واعظم کو رہا کیا جانا چاہئے اورلوگوں کو مخاطب کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ ہمیں نوجوانوں میں بڑھتی نشیلی دواؤں کے خطرے اور اس سے ہمارے سماج کو ہو رہے نقصان کو دور کرنے کے لئے ان کے جیسے لوگوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمہ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام صوبہ میں تقسیم کئے جانے کے بعد سے سیاسی صورتحال میں کافی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں بھی تقریباً مکمل کرلی گئی ہیں، لیکن ابھی تک اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اس طرح سے جموں وکشمیر میں ابھی گورنرانتظامیہ کی حکومت ہے۔

جموں وکشمیرکی مقامی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس (این سی) ، پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور کانگریس سمیت مختلف جماعتیں اسمبلی انتخابات جلد از جلد کرائے جانے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں وقتاً فوقتاً اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریلیاں اور جلسے وجلوس منعقد کرتی رہتی ہیں۔ حالانکہ ابھی الیکشن سے متعلق کچھ کہہ پانا ذرا مشکل ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

10 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

40 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago