پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لئے سڑکوں پرنکلے ہزاروں کسانوں نے فی الحال اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے، جس سے سڑکوں پرلگے ٹریفک جام ختم ہوگیا ہے۔ پیرکے روزنوئیڈا کی سڑکوں پرنکلے کسان ابھی مان گئے ہیں اورابھی وہ دہلی کی طرف کوچ نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے 7 دنوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ کسانوں نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے 7 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ لیکن اگر 7 دنوں تک کوئی حل نہیں نکلا تو پھر سے کسان تنظیم دہلی کوچ کریں گے۔
کسان لیڈران کو ضلع انتظامیہ اور نوئیڈا اتھارٹی اور یمنا اتھارٹی کے افسران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے مطالبات یوپی کے چیف سکریٹری تک پہنچائی جار ہی ہیں، لیکن تب تک کسان سڑک سے ہٹ کر دلت پریرنا استھل پر چلے جائیں۔ کسان لیڈران نے یہ بات مان لی ہے اور دلت پریرنا استھل کے اندر چلے گئے ہیں۔ انتظامیہ سے لمبی بات چیت کے بعد کسان تنظیموں نے یہ اعلان کیا کہ ابھی وہ دہلی کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ پریرنا استھل کے اندراپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس طرح سے اب نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں لگے ٹریفک سے لوگوں کوراحت ضرورملے گی کیونکہ کسانوں نے سڑکوں کوخالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی کسانوں کے اس اعلان کے بعد دہلی-نوئیڈا سرحد پرلگائے گئے بیریکیڈس ہٹائے گئے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ بھارتیہ کسان یونین نے نوئیڈا سے کسان دہلی کی طرف روانہ ہوئے۔ حالانکہ نوئیڈا-دہلی بارڈرپرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ 5000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر چودھری بی سی پردھان کا بڑا آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے بات چیت کے بعد فیصلہ لیا گیا ہے کہ وہ لوگ پریرنا استھل کے اندر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، اگرمطالبات جلد پورے نہیں کئے جائیں گے تو ایک بار پھر دہلی کوچ کریں گے۔ اس بارآرپار کی لڑائی ہے۔
چیف سکریٹری تک پہنچائے جارہے ہیں مطالبات
کسان لیڈران کو ضلع انتظامیہ، نوئیڈا اتھارٹی اور یمنا اتھارٹی کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات یوپی کے چیف سکریٹری تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ تب تک کسان سڑک سے ہٹ کر دلت پریرنا استھل پر چلے جائیں گے۔ کسان لیڈران نے یہ بات مان لی ہے۔ وہ دلت پریرنا استھل کے اندر چلے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کا گھیرا کرنے کے لئے ہزاروں کسانوں نے پیر کو دہلی کی طرف کوچ کیا۔ نوئیڈا سے کسان دہلی کی طرف روانہ ہوئے۔ حالانکہ نوئیڈا-دہلی سرحد پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ 5000 جوانوں کی تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی طرح کا کوئی ناگہانی واقعہ نہ پیش آئے۔ کسانوں کے کوچ سے متعلق نوئیڈا میں کئی مقامات پرجام لگا ہے۔ ہرطرف نگرانی رکھی جا رہی تھی۔ کئی راستے تبدیل کردیئے گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دیویندریادونے لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے متعلق کہا کہ…
عدالت نے استفسار کیا کہ حادثے کا ذمہ دار کون ہے؟ بدانتظامی کے لئے آپ…
سیم آلٹ مین کی بہن نے بتایا کہ اس وقت 3 سال کی تھی اور…
آنے والی ’ایمرجنسی‘ 1975 سے 1977 کے 21 ماہ کی مدت پر مبنی ہے، جب…
مہاراشٹرمیں شرد پواراوراجیت پوارگروپ کے ایک ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس درمیان…
سڈنی ٹیسٹ میں بھی سیم کا بمراہ کے ساتھ گرما گرم لمحہ دیکھنے کو ملا۔…