قومی

Mufti Irfan Ahmad arrested Faridabad Explosive Case: فرید آباد دھماکہ خیز مواد معاملہ: جموں وکشمیرپولیس کی بڑی کارروائی، مفتی عرفان احمد کوکرلیا گرفتار

فرید آباد دھماکہ خیزاشیاء کی برآمدگی معاملے میں ایک اوربڑی کارروائی ہوئی ہے۔ جموں وکشمیرپولیس نے شوپیاں سے مفتی عرفان احمد کوگرفتارکیا ہے۔ جموں وکشمیرنے فرید آباد معاملے ڈاکٹرمزمل کے ساتھ جن سات لوگوں کے نام کا ذکرکیا تھا، اس میں مفتی عرفان احمد کا نام بھی بتایا جا رہا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کامیابی میں، جموں و کشمیرپولیس نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں جیشِ محمد (جے ای ایم) اورانصارغزوۃ الہند (اے جی یوایچ) سے منسلک ایک بین ریاستی اوربین الاقوامی دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔ اس آپریشن میں پولیس نے جموں و کشمیراوردیگرریاستوں میں مربوط تلاشیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اوردھماکہ خیزمواد کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

درحقیقت، 19 اکتوبر2025 کو، سری نگرکے بنپورہ نوگام میں مختلف مقامات پرجیش محمد کے کئی پوسٹرچسپاں پائے گئے۔ ان پوسٹروں میں سیکورٹی فورسزکوڈرایا دھمکایا گیا تھا۔ اس کے بعد، یواے پی اے کی دفعہ 13، 16، 17، 18، 18-بی، 19، 20، 23، 39، اور40، آئی پی سی کی دفعہ 61 (2)، 147، 148، 152، 351 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ آرمس ایکٹ کا 7/25/27 معاملہ زیرتفتیش ہے۔

پولیس کی گرفت میں آنے والے کون ہیں 7 ملزمین

فریدآباد دھماکہ معاملے میں عارف نثارڈارعرف ساحل (باشندہ، نوگام، سری نگر)، یاسرالاشرف، باشندہ نوگام، سری نگر، مقصود احمد ڈار عرف شاہد، باشندہ نوگام، سری نگر)، مسجد کے امام مولوی عرفان احمد (باشندہ شوپیاں)، ضمیراحمد اہنگرعرف ملّاشا (باشندہ گندربل)، ڈاکٹر مزمد احمد غنی عرف مصیب (باشندہ کوئل، پلوامہ)، ڈاکٹرعادل (باشندہ، وان پورہ، کلگام) کے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

ایئر انڈیا فلائٹ  کی جے پور میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے دبایا اسکواک کوڈ 7500

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد جے پور ہوائی اڈے پر افرا تفری کا ماحول…

38 minutes ago