قومی

Actor Randeep Hooda meets PM Modi: مشہور اداکار رندیپ ہڈا نے اپنے خاندان کے ساتھ وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، کہا-یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے

ہندی فلموں کے معروف اداکار رندیپ ہڈا نے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ انھوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کو ’’اعزاز‘‘ قرار دیتے ہوئے اس ملاقات کی تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شیئر کی ہیں۔ رندیپ ہڈا حال ہی میں سنی دیول کے ساتھ فلم ’’جاٹ‘‘ میں نظر آئے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران ہڈا اور ان کی فیملی نے وزیر اعظم کے ساتھ ہندوستانی سنیما اور فٹ انڈیا کے وزیر اعظم مودی کے وژن پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نہایت متاثر کن ہے: رندیپ ہڈا

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رندیپ ہڈا نے لکھا ’’ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی سے ملنا ایک بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ہمارے عظیم ملک کے مستقبل کے حوالے سے ان کی بصیرت، دانشمندی اور خیالات ہمیشہ بہت متاثر کن ہوتے ہیں۔ ہماری پیٹھ پر ان کی تھپکی ہمارے متعلقہ شعبوں میں اچھا کام کرتے رہنے اور اپنی قوم کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک زبردست حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔‘‘

ہندوستانی سنیما کی ترقی کے حوالے سے کی بات چیت

اس ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتاتے ہوئے رندیپ ہڈا نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ’’ہندوستانی سنیما کے عالمی عروج اور مستند اسٹوری ٹیلنگ کی طاقت‘‘ کے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ انھوں نے عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES) کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا، جو ممبئی میں یکم مئی سے 4 مئی کے درمیان ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ رندیپ ہڈا کی تازہ ترین فلم ’’جاٹ‘‘ 10 اپریل کو ریلیز ہوئی ہے، جس میں ان کے ساتھ سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے میکرز نے فلم کے دوسرے پارٹ کی بھی تصدیق کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

55 minutes ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

3 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

3 hours ago