قومی

Fake medicines international racket: دہلی میں کینسر کی جعلی دوا بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، چار کروڑ سے زیادہ مالیت کی ادویات ضبط

دہلی-این سی آر میں جعلی ادویات بنانے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعلی ادویات بنانے اور سپلائی کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں سات ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے جن میں دہلی کے ایک مشہور کینسر اسپتال کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔ تمام ملزمان 1.96 لاکھ روپے کے انجیکشن میں کینسر کی جعلی ادویات بھر کرفروخت کرتے تھے۔ فارماسسٹ کینسر کی یہ جعلی ادویات نہ صرف ملک میں بلکہ چین اور امریکہ جیسے ممالک میں بھی سپلائی کرتے تھے۔

کرائم برانچ نے ملزمان کے قبضے سے 89 لاکھ روپے نقد، 18 ہزار ڈالر اور 7 بین الاقوامی اور 2 بھارتی برانڈز کی جعلی کینسر ادویات برآمد کی ہیں جن کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔ اسپیشل سی پی کرائم برانچ شالنی سنگھ کے مطابق تین ماہ کی تفتیش کے بعد ان کی ٹیم نے اس گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے دہلی-این سی آر میں بیک وقت 7-8 مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران موتی نگر کے ڈی ایل ایف کیپٹل گرینس کے دو فلیٹوں میں جعلی ادویات پکڑی گئیں۔

کینسر کی دوائیوں کی خالی بوتلوں میں جعلی دوا بھری ہوئی تھی

پولیس نے بتایا کہ وفل جین نامی ملزم نے یہاں دوا اور انجیکشن یونٹ قائم کیا تھا۔ وفل جین اس جعلی ادویات کے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔ یہاں پر انجیکشن کو دوبارہ بھرنے اور کینسر کی جعلی ادویات بنانے کے لیے ری فلنگ اور پیکنگ کا کام کیا جاتا تھا۔ پولیس نے ان فلیٹوں سے 3 کیپ سیل کرنے والی مشینیں، 1 ہیٹ گن مشین اور 197 خالی شیشیاں برآمد کی ہیں۔ نیرج چوہان نامی ملزم نے گروگرام کے ایک فلیٹ میں کینسر کے جعلی انجیکشن اور شیشیوں کا بڑا ذخیرہ رکھا تھا۔ پولیس کو کینسر کے جعلی انجیکشن کی 137 شیشیاں، 519 خالی شیشیاں اور شیشیوں کے 864 خالی پیکنگ باکس ملے ہیں۔ نیرج کے بیان  پر اس کےرشتہ دار تشار چوہان کو بھی گرفتار کیا گیاہے، وہ بھی اس سپلائی چین میں شامل تھا۔

کینسر ہسپتال کے دو ملازمین بھی گرفتار

پرویز نامی شخص کو یمنا وہار، دہلی سے گرفتار کیا گیاہے، وہ وفل جین کے لیے خالی شیشیوں کا بندوبست کرتا تھا۔ اس کے قبضے سے 20 خالی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دہلی کے کینسر ہسپتال کے دو ملازمین کومل تیواری اور ابھینئے کوہلی کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ یہ لوگ ان ملزمان کو ہسپتال کی خالی شیشیاں فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے جعلی ادویات کا ریکیٹ چلانے کے معاملے میں سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے نام وفل جین، شات، نیرج چوہان، پرویز، کومل تیواری، ابھینئے کوہلی اور تشار چوہان ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

30 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

56 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago