نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء کا منگل کے روز طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ 80 برس کی تھیں۔ بھارت نے خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں وزیر خارجہ ایس۔ جے۔ شنکر بدھ کے روز ان کے جنازے میں شرکت کریں گے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے۔ شنکر بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بی این پی کی صدر خالدہ ضیاء کے جنازے میں بھارتی حکومت اور عوام کی نمائندگی کریں گے۔ وہ 31 دسمبر کو ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر وزیراعظم نریندر مودی نے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے خالدہ ضیاء کے خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر انہوں نے ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ بھارت-بنگلہ دیش تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خالدہ کے انتقال پر مودی نے دکھ کا کیا اظہار
وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا،
“ڈھاکہ میں سابق وزیراعظم اور بی این پی چیئرپرسن خالدہ ضیاء کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔ ان کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ ہماری گہری ہمدردیاں ہیں۔ ایشور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔”
پی ایم مودی نے خالدہ سے ملاقات کو کیا یاد
پی ایم مودی نے مزید کہا، “بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر، ملک کی ترقی کے ساتھ ساتھ بھارت-بنگلہ دیش تعلقات میں ان کی اہم شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مجھے 2015 میں ڈھاکہ میں ان سے ہونے والی گرمجوش ملاقات یاد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی سوچ اور وراثت ہماری شراکت داری کو آئندہ بھی رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔ ان کی روح کو سکون ملے۔”
صبح تقریباً 6 بجے ہوا خالدہ ضیاء کا انتقال
وہیں بی این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، خالدہ ضیاء کا انتقال صبح تقریباً 6 بجے ڈھاکہ کے ایورکیئر اسپتال میں ہوا۔ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسی اسپتال میں ان کا علاج جاری تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ بی این پی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم، قومی لیڈر خالدہ ضیاء کا منگل کی صبح فجر کی نماز کے فوراً بعد انتقال ہو گیا۔
بھارت ایکسپریس
سابق جج نے کہا، ’’ایک شخص کو بظاہر سیاسی آزادی حاصل ہو سکتی ہے، لیکن…
موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…
پاکستانی وفد کی مداخلت کے جواب میں آجاکیہ نے کہا کہ ان کی جانب سے…
امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…
قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…
محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…