Categories: Uncategorized

آسمان میں گونجا ’میک اِن انڈیا‘ کا دم، ایچ اے ایل کے Dhruv NG نے پہلی پرواز سے  رقم کی  تاریخ

بھارت نے آج ہوا بازی کے شعبے میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ ہندستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے تیار کردہ ہیلی کاپٹر دھروو کے نئے شہری ماڈل ’دھرو -NG‘ (دھروو نیکسٹ جنریشن) نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کر لی، جسے ’میک اِن انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ کی سمت ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔منگل کا دن بھارتی ہوابازی کے لیے خاص اہمیت کا حامل رہا، جب بنگلورو میں واقع HAL کی سہولت سے دھرو-NG نے پہلی بار آسمان کی بلندیوں کو چھوا۔ اس تاریخی موقع پر مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو بھی موجود تھے، جنہوں نے سبز جھنڈی دکھا کر اس مکمل طور پر دیسی ہیلی کاپٹر کو پرواز کے لیے روانہ کیا۔

دھرو-NG کو کیوں سمجھا جا رہا ہے خاص؟

اب تک دھرو ہیلی کاپٹر کو زیادہ تر فوجی مشنز اور دفاعی خدمات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے، لیکن دھرو-NG اس کا شہری ورژن ہے۔ اسے خاص طور پر عام شہریوں کی ضروریات اور ہنگامی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ایرو انڈیا شو 2025 میں پہلی بار اس کی نمائش کے بعد سے ہی اس پر خاصی توجہ مرکوز تھی، اور اب پہلی کامیاب پرواز نے اس کی صلاحیتوں پر مہر ثبت کر دی ہے۔

مختلف شعبوں میں ہوگا اہم کردار

دھرو-NG کو محض ایک ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ ایک ’لائف سیور‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ طبی ایمرجنسی میں دور دراز اور دشوار گزار علاقوں سے مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے طور پر منتقل کرنے میں یہ انتہائی کارآمد ہوگا۔ قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلے کے دوران ریسکیو آپریشنز میں بھی اس کی تیز رفتاری اور مضبوط ڈیزائن اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے علاوہ سمندر میں واقع آئل رِگز تک عملے کی آمد و رفت کے لیے بھی اسے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

آتم نربھر بھارت کی علامت

HAL کے ماہرین کے مطابق دھرو-NG کی کامیاب پہلی پرواز بھارت کو ان چند ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گی جو اعلیٰ معیار کے شہری ہیلی کاپٹر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اب اس کے مختلف آزمائشی مراحل شروع ہوں گے اور تمام ضروری منظوریوں کے بعد اسے عوامی خدمات کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔یہ صرف ایک ہیلی کاپٹر کی پرواز نہیں، بلکہ اس بھارت کی اڑان ہے جو جدید ٹیکنالوجی میں خود کفیل بننے اورعالمی سطح پر اپنی صلاحیت منوانے کی سمت مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: دہلی کے جنتر منتر پرخاتون سے مبینہ بدسلوکی کے خلاف پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے باہر احتجاج

روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…

12 minutes ago

Chief Justice Surya Kant: ایس آئی آر پر بڑھا تنازع، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ, سپریم کورٹ میں آج سماعت

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…

44 minutes ago