قومی

Dr. S Jaishankar on three-day visit to China: وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا تین روزہ چین کا دورہ، ایس سی او اجلاس میں شرکت متوقع

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار سے چین کے تین روزہ دورے پر روانہ رہے ہیں، جہاں وہ تیانجن شہر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ جون 2020 میں وادی گلوان میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر ہندوستان اور چین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آ گیا تھا۔ ان جھڑپوں کے بعد سے یہ وزیر خارجہ جے شنکر کا پہلا باضابطہ چین کا دورہ ہوگا، حالانکہ بین الاقوامی سطح پر وہ اپنے چینی ہم منصب سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں۔

اکتوبر 2024 میں روس کے شہر کازان میں منعقدہ برکس چوٹی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان پانچ برس بعد ایک اہم دو طرفہ ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت پر ہونی چاہیے۔ اس کے بعد سے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے بھی مختلف اہم امور پر بات چیت کے لیے بیجنگ کا دورہ کیا۔

گزشتہ ماہ بیجنگ میں ایس سی او کے رکن ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این ایس اے اجیت ڈووال نے کہا تھا کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے نامزد دہشت گرد گروپوں جیسے لشکرِ طیبہ، جیشِ محمد، القاعدہ اور آئی ایس آئی ایس سے مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے خاص طور پر پاکستان سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ہندوستان کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا۔ این ایس اے نے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے اور اس کے بعد ’آپریشن سندور‘ کے تحت سرحد پار دہشت گردی کے ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کارروائی کا ذکر کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف دوہرے معیار کو ترک کیا جائے اور اقوام متحدہ کی جانب سے ممنوعہ تنظیموں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اپنے بیجنگ کے دورے میں اجیت ڈووال نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اب وزیر خارجہ جے شنکر کے دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان بگڑتے تعلقات کو معمول پر لانے کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہندوستان علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف تعاون پر زور دے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Akhilesh Yadav PDA Rath Yatra: رائے بریلی سے اکھلیش نے نکالی پی ڈی اے رتھ یاترا، سماج وادی پارٹی-کانگریس اتحاد کی تازہ صورتحال

2027 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے اکھلیش یادو نے کانگریس کے مضبوط علاقے…

1 hour ago

Guru Tegh Bahadur: دہلی میں امر بلیدان، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کی عظیم قربانی کو کیا گیا پیش

تقریباً 40 فنکاروں کی ٹیم نے اپنی پرفارمنس اور مکالموں کے ذریعے مغلیہ دور کے…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سیوا یاترا میں شامل نوجوانوں سے کی بات چیت ، کہا- یہ تجربات انمول ہیں

پی ایم مودی نے کہا کہ ہر جگہ الگ الگ روایات ہیں اور کھانے پینے…

4 hours ago

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

5 hours ago