ممتابنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کے خلاف بی جے پی کو مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 میں برتری ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مختلف ایگزٹ پول ایجنسیوں کے مطابق بی جے پی ریاست میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نظر آرہی ہے۔ چانکیہ اسٹریٹجیز کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 150 سے 160 نشستیں مل سکتی ہیں، جبکہ ترنمول کانگریس کو 130 سے 140 سیٹیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔ دیگر جماعتوں کے حصے میں 6 سے 10 نشستیں آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح میٹرائز کے سروے میں بھی بی جے پی کو 146 سے 161 سیٹوں کے ساتھ سبقت حاصل بتائی گئی ہے، جبکہ ترنمول کانگریس کو 125 سے 140 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
پول ڈائری کا اندازہ اور ووٹنگ کا رجحان
پول ڈائری کے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 142 سے 171 سیٹیں دی گئی ہیں، جبکہ ترنمول کانگریس کے لیے 99 سے 127 نشستوں کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دیگر جماعتوں کے حصے میں 5 سے 9 سیٹیں آنے کی توقع ہے۔ یہ تمام اندازے اس وقت سامنے آئے جب بدھ کے روز شام 6 بجے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوئی۔ ووٹنگ کے دوران ریاست میں تقریباً 90 فیصد کے قریب ریکارڈ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جو عوامی جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔ پانچ بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق پوربا بردھمان ضلع سب سے آگے رہا جہاں 92.46 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس کے بعد ہوگلی (90.34 فیصد)، نادیہ (90.28 فیصد) اور ہاوڑہ (89.44 فیصد) میں بھی بھاری ووٹنگ دیکھنے کو ملی۔
سخت مقابلہ، حتمی نتائج کا انتظار
مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے لیے اس بار اصل مقابلہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مانا جا رہا ہے۔ جہاں ممتا بنرجی چوتھی بار اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش میں ہیں، وہیں بی جے پی ریاست میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انتخابات کے دوران کئی اہم سیاسی شخصیات نے ووٹ ڈالے، جن میں ممتا بنرجی، حزب اختلاف کے رہنما سوویندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی شامل ہیں۔ ووٹنگ کے دوران بعض مقامات پر تشدد اور بدانتظامی کے الزامات بھی سامنے آئے، جن پر مختلف سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ اب تمام نگاہیں 4 مئی پر مرکوز ہیں، جب ووٹوں کی گنتی کے بعد واضح ہوگا کہ آیا ایگزٹ پولس کے اندازے درست ثابت ہوتے ہیں یا نہیں اور مغربی بنگال میں اقتدار کس کے ہاتھ آتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…