بہار اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پول اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ ریاست میں ایک بار پھر نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بن سکتی ہے۔ مختلف سروے اداروں نے اپنی پیش گوئیوں میں این ڈی اے کو واضح اکثریت کے ساتھ 130 سے 160 نشستیں دینے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن تمام وعدوں اور تبدیلی کے دعوؤں کے باوجود 70 سے 100 نشستوں کے درمیان محدود رہ سکتا ہے۔ پیپل پلس کے سروے کے مطابق این ڈی اے کو 133 سے 159 اور مہاگٹھ بندھن کو 75 سے 101 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ جن سوراج کو 0 سے 5 اور دیگر جماعتوں کو 2 سے 8 نشستیں مل سکتی ہیں۔ اسی طرح دنیک بھاسکر کے ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 145 سے 160 اور مہاگٹھ بندھن کو 73 سے 91 نشستوں کے درمیان دکھایا گیا ہے، جبکہ جن سوراج کے لیے یہاں بھی نشستیں جیت پانا مشکل بتایا گیا ہے۔ ڈی وی سی ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں این ڈی اے کے حق میں 137 سے 152 اور مہاگٹھ بندھن کے لیے 83 سے 98 نشستوں کی پیش گوئی کی ہے۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا تناسب بھی خاصا اہم رہا اور ریاست میں مجموعی طور پر 67.14 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ اس مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹنگ کشن گنج میں 76.26 فیصد درج کی گئی، جبکہ کٹیہار، پورنیہ، سپول، مشرقی چمپارن اور بانکا میں بھی ووٹرز نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب نوادہ میں سب سے کم 57.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں بھی 65.08 فیصد پولنگ ہوئی تھی، جسے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے حق میں قرار دیتے ہوئے عوامی حمایت کی دلیل کے طور پر پیش کیا تھا۔
2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں اصل مقابلہ این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان رہا۔ این ڈی اے میں بھارتیہ جنتا پارٹی، جنتا دل (یونائیٹڈ)، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) اور راشٹریہ لوک مورچہ شامل ہیں، جب کہ مہاگٹھ بندھن کی قیادت راشٹریہ جنتا دل نے کی اور اس اتحاد میں کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی، سی پی ایم اور مکیش سہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی شامل ہیں۔ اس بار پرشانت کشور کی نئی جماعت جن سوراج نے بھی تمام نشستوں پر اکیلے میدان میں اتر کر مقابلے میں دلچسپی پیدا کردی۔
پس منظر کے طور پر 2020 کے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کو 125 اور مہاگٹھ بندھن کو 110 نشستیں ملی تھیں۔ ان میں جے ڈی(U) نے 43، بی جے پی نے 74، آر جے ڈی نے 75 اور کانگریس نے 19 نشستیں جیتی تھیں۔ اس بار کے نتائج کا حتمی فیصلہ اگرچہ ابھی سامنے آنا باقی ہے، مگر ایگزٹ پول کے یہ اشاریے بہار کی سیاست میں ایک بار پھر پرانے اقتدار کے برقرار رہنے کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔
People Pulse کے سروے کے مطابق:
• این ڈی اے: 133-159
• مہاگٹھ بندھن: 75-101
• جن سوراج: 0-5
• دیگر: 2-8
دنیک بھاسکر کے ایگزٹ پول کے مطابق:
• این ڈی اے: 145-160
• مہاگٹھ بندھن: 73-91
• جن سوراج: ممکن ہے کہ ایک بھی نشست نہ ملے
• دیگر: 5-10
ڈی وی سی ریسرچ سروے کے مطابق:
• این ڈی اے: 137-152
• مہاگٹھ بندھن: 83-98
• جن سوراج: 2-4
• دیگر: 4-8
2020 کے نتائج کیا تھے؟
• این ڈی اے: 125
• مہاگٹھ بندھن: 110
• جے ڈی(U): 43
• بی جے پی: 74
• آر جے ڈی: 75
• کانگریس: 19
بھارت ایکسپریس اردو۔
چین کے صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، صدر ڈونلڈ…
اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…