قومی

Exit Poll 2024: ‘سدھو موسے والا کا گانا سنا ہے…’، ایگزٹ پول پر راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، جانئے کیا کہا؟

Exit Poll 2024: لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایگزٹ پول کو میڈیا پول قرار دیا۔ یہی نہیں راہل گاندھی نے ایگزٹ پول کے سوال پر کہا کہ کیا آپ نے سدھو موسے والا کا گانا سنا ہے؟ انڈیا اتحاد کو 295 سیٹیں ملیں گی۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’اس کا نام ایگزٹ پول نہیں ہے‘‘۔ اس کا نام مودی میڈیا پول ہے۔ یہ مودی جی کا پول ہے۔ یہ ان کا خیالی سروے ہے۔” جب راہل گاندھی سے پوچھا گیا کہ انڈیا اتحاد کو کتنی سیٹیں ملیں گی، تو انہوں نے کہا، ”آپ نے سدھو موسے والا کا گانا سنا ہے… ہمیں 295 سیٹیں مل رہی ہیں۔”

اس سے پہلے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس کے تمام امیدواروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں امیدواروں کے ساتھ مزید حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں کھڑگے نے امیدواروں کو گنتی کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات دیں۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں سے ملاقات میں راہل گاندھی نے کہا کہ ایگزٹ پول آپ کا حوصلہ پست کرنے کے لیے ہے۔ برابر کا مقابلہ ہے اور کئی سیٹوں پر سخت مقابلہ ہے۔ آخری ووٹ کی گنتی تک ثابت قدم رہنا ہے۔

سی ووٹرز کے ایگزٹ پول کیا کہہ رہے ہیں؟

CVoter سروے میں، بی جے پی اور کانگریس کے درمیاں کڑا مقابلہ ہے۔ ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو 270 سے 285 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ جبکہ انڈیا الائنس کو 245 سے 265 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ دیگر کو 4 سے 12 سیٹیں ملتی نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal: ‘آپ کا کیجریوال جیل میں بند…’، دہلی کے وزیر اعلیٰ نے خودسپردگی سے پہلے بتایا اپنا شیڈول

آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے انڈیا اتحاد کے رہنما

انڈیا الائنس کا وفد آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران انڈیا الائنس کے لیڈر الیکشن کمیشن کے سامنے تین بڑے مطالبات رکھیں گے۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پرچیوں کو وی وی پی اے ٹی میں ملایا جانا چاہیے۔

سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی ہونی چاہیے۔

ہر راؤنڈ کے بعد امیدواروں کو ڈیٹا ظاہر کیا جائے، اگلے راؤنڈ کے لیے گنتی سب کے اطمینان کے بعد ہی شروع کی جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

4 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

4 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

5 hours ago