قومی

Ex-IAS Officer Amitabh Das Arrested: سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس گرفتار، پٹنہ نیٹ طالبہ معاملے میں وزیر اعلیٰ کے بیٹے کا نام لینے پر کارروائی

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاری پٹنہ کے پاٹلی پتر علاقے میں واقع اسکائز اپارٹمنٹ سے عمل میں آئی، جہاں وہ مقیم تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے وقت بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔ امیتابھ داس کے خلاف چترگپت نگر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق امیتابھ داس پر الزام ہے کہ انہوں نے پٹنہ میں ایک نیٹ طالبہ کی موت کے معاملے میں افواہیں پھیلائیں اور غیر مصدقہ الزامات عائد کیے۔ اسی الزام کے تحت انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری سے قبل ان کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا، جس کے بعد انہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔

یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب امیتابھ داس نے شنبھو گرلز ہاسٹل میں پیش آنے والے نیٹ طالبہ کی موت کے واقعے پر متعدد بیانات دیے۔ انہوں نے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اس معاملے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جانا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں آنے جانے والے افراد کے نمونے لے کر جانچ کی جائے، تاکہ اصل قصوروار کا پتہ لگایا جا سکے۔ ان بیانات کے بعد سیاسی اور انتظامی حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ شنبھو گرلز ہاسٹل میں نیٹ کی تیاری کرنے والی طالبہ کی موت نے پہلے ہی کئی سوالات کھڑے کر دیے تھے۔ ابتدا میں اس واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا، تاہم بعد میں جنسی زیادتی کے خدشات بھی سامنے آئے۔ طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس پر تفتیش کو گمراہ کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی خودکشی، کبھی زیادتی اور پھر زیادتی سے انکار جیسے متضاد بیانات سامنے آئے، جس سے شکوک میں اضافہ ہوا۔

اہل خانہ نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ پولیس حکام نے ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ اس واقعے کو خودکشی مان لیں۔ متاثرہ خاندان مسلسل عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہے۔ دوسری جانب، بہار حکومت نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے۔ امیتابھ داس کی گرفتاری کے بعد اس معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر تفتیش کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

10 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

10 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

11 hours ago