قومی

Israel-Hamas War: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا بڑا بیان، کہا- فلسطینی سرزمین پر نئی اسرائیلی بستیاں قائم کرنا غیر قانونی، یہودی بستیوں کی توسیع مایوس کن

چارلسٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں نئی ​​اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہیں۔ بلنکن کا یہ بیان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اختیار کیے گئے امریکی موقف کے خلاف ہے۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں وزیر خارجہ ڈائنا مونڈینو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بلنکن نے کہا کہ وہ یہودی بستیوں کو توسیع دینے کے اسرائیل کے نئے منصوبے سے مایوس ہیں۔

بلنکن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “ہم نے خبر دیکھی ہے اور میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں اس اعلان سے مایوسی ہوئی ہے۔” “ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کی حکومت کے دوران طویل عرصے سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی پالیسی رہی ہے کہ نئی بستیاں مستقل امن کے عین مخالف ہیں۔” انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہ بین الاقوامی قانون کے مطابق بھی نہیں ہیں۔ ہماری انتظامیہ بستیوں کی توسیع کی سخت مخالفت کرتی رہی ہے۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے اسرائیل کی سلامتی مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہوگی”۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ بیلالل اسموٹریچ نے بستیوں میں تین ہزار سے زائد مکانات تعمیر کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ بلنکن کا یہ بیان سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے موقف کے برعکس ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کا یہ موقف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل حامی پالیسیوں سے بھی مختلف ہے۔2019 میں ٹرمپ انتظامیہ کے دوران اس وقت کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا تھا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہری بستیوں کا قیام بین الاقوامی قوانین کے خلاف نہیں ہے۔

تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ بلنکن نے پومپیو کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے اس وقت کا انتخاب کیوں کیا جب کہ ان کے پاس تین سال سے زیادہ کا عہدہ ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جاری جنگ کو لے کر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ اس  کے علاوہ یہ بیان اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیوںکہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیلی قبضے کی قانونی حیثیت کی سماعت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیرا علیٰ بنیں مریم نواز، مبینہ بدعنوانی کے الزام میں لیا گیا بڑا فیصلہ

اسرائیل حماس جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کے مستقبل کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے منصوبے کے بارے میں پوچھے جانے پر بلنکن نے کہا، “غزہ پر دوبارہ اسرائیل کا قبضہ نہیں ہونا چاہیے۔ غزہ کا حجم (Size) کم نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس لئے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جو بھی منصوبہ سامنے آئے وہ طے شدہ اصولوں کے مطابق ہو۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

41 seconds ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

8 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

20 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

47 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago