-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو پھرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سمن بھیجا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروند کیجریوال کو بھیجے گئے تیسرے سمن میں معاملے سوال وجواب کرنے کے لئے 3 جنوری کو بلایا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے پہلے (18 دسمبر) کو وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو دوسرا سمن جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ 21 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لئے پیش ہوں۔ اس سمن کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سیاست سے متاثرقراردیا۔ ای ڈی نے یہ سمن ایسے وقت میں جاری کیا تھا جب وہ 20 دسمبر کو مراقبہ (وپاسنا) کے لئے روانہ ہونے والے تھے۔
اس سے پہلے مرکزی ایجنسی ای ڈی نے کیجریوال کو2 نومبرکوسمن بھیجا تھا، لیکن نوٹس کو غیرقانونی اورسیاست سے متاثربتاتے ہوئے وہ پوچھ گچھ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ اس دن وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن سے متعلق یہاں تشہیر کرنے پہنچ گئے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…