نئی دہلی : جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے مرگی، لولاب، کپواڑہ کے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کیا ہے۔ اس دوران دہشت گردوں نے فوج جوانوں پر فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس وقت آپریشن جاری ہے۔
بانڈی پورہ میں بھی مشترکہ آپریشن ۔
واضح رہے کہ بانڈی پورہ میں بھی سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں اب تک ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ فوج نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس سے قبل منگل کو بانڈی پورہ میں انکاؤنٹر کے بعد ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔
3 نومبر کو گرینیڈ حملہ ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو بھی سری نگر میں گرینیڈ حملہ ہوا تھا۔ یہ حملہ ٹی آر سی دفتر کے نزدیک ایک بازار میں ہوا۔ اس حملہ میں 10 افراد کے زخمی ہوئے تھے۔ ایک دن قبل بھی خانیار میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا تھا جس میں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
چیف جسٹس منموہن اور جسٹس تشار راؤ گیڈیلا کی بنچ نے کہا کہ اگر آپ…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ سروجنی نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل…
پی ایم مودی نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ 'میرے دوست ٹرمپ کو تاریخی انتخابی…
چودھری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ قانون ساز…
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان'اگربٹیں گے…
ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی عوام نے ایک بارپھر مجھے سب سے بڑی…