قومی

Yogi On Madarsa Education System: مدراس کے تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور، مدارس صرف مذہبی تعلیم کے مراکز نہ رہیں، جدید مضامین پر بھی توجہ دی جائے: یوگی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے مدرسہ تعلیمی نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کو محض مذہبی تعلیم کے مراکز نہ بننے دیا جائے، بلکہ وہاں زیر تعلیم طلبہ کو جدید مضامین اور روزگار سے جڑی تعلیم بھی فراہم کی جائے۔

حکومت کی ترجیح ہر طالب علم کا روشن مستقبل

ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جمعہ کو مدارس کے نظام تعلیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہر طالب علم کا روشن مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسہ تعلیم کو شفاف، معیاری اور روزگار دوست بنانے کی ضرورت ہے۔ مقصد صرف اصلاح نہیں بلکہ اختراعات اور شمولیت کے ذریعے مدرسہ تعلیم کو مرکزی دھارے میں لانا ہے تاکہ معاشرے کے ہر طبقے کو مساوی اور معیاری تعلیم حاصل ہو سکے۔

اساتذہ کی اہلیت میں بھی اصلاحات کی ضرورت

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کامل (بی اے سطح) اور فاضل (ایم اے سطح) کی ڈگریوں کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد کئی چیلنجز کھڑے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے نصاب میں نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق تبدیلی اور اس کے مطابق اساتذہ کی اہلیت میں بھی اصلاحات کی ضرورت بتائی۔ ساتھ ہی اساتذہ کی تقرری کے عمل کو بھی شفاف بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اقلیتی بہبود کے ڈائریکٹر کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، جس میں بنیادی، ثانوی، مالیات، قانون اور اقلیتی بہبود کے محکموں کے خصوصی سیکریٹری بطور رکن شامل ہوں۔ یہ کمیٹی مدارس کے بہتر انتظام، اساتذہ کی ملازمت کے تحفظ اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تجاویز دے گی۔

561 مدارس کو حکومت کی جانب سے مالی امداد حاصل

اجلاس میں اقلیتی بہبود اور اوقاف کے محکمے نے مدارس کی موجودہ صورتحال، اہم چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ریاست میں اس وقت 13,329 تسلیم شدہ مدارس فعال ہیں جن میں تقریباً 12 لاکھ 35 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 561 مدارس کو حکومت کی جانب سے مالی امداد حاصل ہے۔ وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ مدرسہ پورٹل کی شروعات اگست 2017 میں کی گئی تھی جس سے تمام کام آن لائن ہو گئے ہیں۔ اب تک 19,123 مدارس نے رجسٹریشن کرایا، جن میں سے 13,329 مدارس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امتحانات، سرٹیفیکیٹ اور دیگر عمل اس نظام کے تحت شفاف ہو گئے ہیں۔

ایس سی ای آر ٹی کے نصاب کا نفاذ

تاہم، مدرسہ بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کی تعداد میں کمی تشویشناک ہے۔ 2016 میں 4.22 لاکھ طلبہ امتحان میں شامل ہوئے تھے جبکہ 2025 میں یہ تعداد صرف 88,082 رہ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اسے غور طلب قرار دیا اور بہتری کی ہدایت دی۔ اب مدرسہ بورڈ صرف مولوی/منشی (ثانوی) اور عالم (سینئر ثانوی) سطح کے امتحانات منعقد کرا رہا ہے۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایس سی ای آر ٹی کا نصاب نافذ کیا گیا ہے، جبکہ جماعت 9 سے 12 تک یو پی بورڈ کے مطابق نصاب نافذ کرنے کا عمل جاری ہے۔ نصاب میں مذہبی مضامین کے ساتھ ریاضی، سائنس، سماجی علوم، ہندی اور انگریزی جیسے جدید مضامین بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

3 minutes ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

1 hour ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

2 hours ago

Houthi Attack on Riyadh: ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کا حملہ، ہندوستان نے کی سخت مذمت، 2 ہندوستانی شہری زخمی

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ…

3 hours ago