قومی

Embassy of India organizes Seminar On Qatar’s Narcotics Laws: ہندوستانی سفارت خانہ کے زیر قیادت منشیات سے متعلق قطر کے قوانین پر سیمینار کا انعقاد، مسافروں کو کیا گیا بیدار

قطر میں ہندوستان کے سفارت خانے نے انڈین کمیونٹی بینوولنٹ فورم (ICBF) کے ساتھ مل کر 10 ستمبر کو ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد ہندوستانی کمیونٹی میں قطر کے منشیات پر سخت ضابطوں اور سائیکو ایکٹیو اور سائیکو ٹراپک منشیات پر پابندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ شرکاء میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان، لیڈران، میڈیا کے نمائندے، اور دوحہ اور ہندوستان دونوں کے دیگر اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔

حکام نے مسافروں کے لیے احتیاط پر دیا زور

قطر میں ہندوستان کے سفیر ویپل نے منشیات کی ممانعت اور بعض دوائیوں پر پابندیوں سے متعلق قطر کے قواعد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور قطر کے قوانین پر احتیاط سے عمل کریں۔ فرسٹ سکریٹری ایش سنگھل نے کیس اسٹڈیز شیئر کیں جس میں ہندوستانی شہریوں کو ممنوعہ اشیاء لے جانے پر سزا سنائی گئی تھی۔ کئی معاملات میں، افراد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سفر سے پہلے ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی اشیاء کو غیر دانستہ طور پر منتقل کیا۔

آئی سی بی ایف نے بیداری مہم پر دیا زور

آئی سی بی ایف کے صدر شانواس باوا نے قطر کے منشیات سے متعلق سخت قوانین کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ہندوستان سمیت دیگر جگہوں پر کام کر رہے سول سوسائٹی کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی سفارت خانہ اور آئی سی بی ایف دونوں قید ہندوستانیوں کو مدد فراہم کرتے ہیں، جس میں قانونی مشاورت اور ہنگامی حالات میں مالی مدد شامل ہیں۔ سیمینار کا اختتام مسافروں میں چوکسی بڑھانے اور منشیات سے متعلق قطر کے قانونی فریم ورک کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی کوششوں کے ساتھ ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

10 hours ago