قومی

Rahul Gandhi’s Helicopter: انتخابی عہدیداروں نے راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی لی تلاشی

Rahul Gandhi’s Helicopter: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی پیر (15 اپریل، 2024) کو الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے تلاشی لی ہے۔قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے کیرلہ اور تمل ناڈو کے دورے پر ہیں۔

راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی ریاست کے نیلگیری میں الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے جانچ کی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ دیکھا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے اترتے ہی کمیشن کے اہلکار پہنچ جاتے ہیں۔ پھر کچھ دیر بعد راہل گاندھی اس سے باہر آجاتے ہیں۔

دراصل لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی مہم کے لیے راہل گاندھی کو تمل ناڈو سے کیرلہ کے لیے روانہ ہونا پڑا۔ وہ یہاں چار دنوں تک پارٹی کی انتخابی مہم چلانے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Rajasthan Road Accident: سیکر میں بڑا حادثہ، ٹرک سے ٹکر کے بعد کار میں لگی آگ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی زندہ جل کر موت

راہل گاندھی کا شیڈول کیا ہے؟

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پیر کو کوزی کوڈ پہنچیں گے، جہاں وہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے، اور منگل (16 اپریل، 2024) کو وائناڈ جائیں گے۔ اس کے بعد وہ جمعرات کو کنّور، پلکڈ اور کوٹائم میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ وہ تریشور، ترواننت پورم اور الاپپوزا بھی جائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

4 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

5 hours ago