راجستھان کے سیکر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کو تیز رفتار سے جا رہی ایک کار نے کنٹرول کھو دیا اور سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس سے کار میں آگ لگ گئی اور کار سے آگ کی لپٹے آٹھ رہی تھیں ۔ اس کار میں سات افراد سوار تھے۔ اس سے پہلے کہ لوگ آگ لگنے کے بعد بروقت گاڑی سے باہر نکل پاتے، وہ زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق خاندان سلاسل بالاجی مندر کے درشن کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔اتوار کو اہل خانہ پوجاکر کے گھر واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران ارشیواد پلیا کے قریب اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران کار پیچھے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے کار کے ایل پی جی ٹینک میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کار بری طرح ے جلنے لگی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…