قومی

EC involved in vote theft: پانچ اگست کو راہل گاندھی الیکشن کمیشن کے خلاف ثبوتوں کا پھوڑیں گے ایٹم بم،بنگلورو میں کریں گے پریس کانفرنس

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کے پاس ووٹ چوری کے ثبوت کاایٹم بم ہے اور جب وہ اسے پھوڑیں  گے تو الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں آئے گا۔ دراصل راہل الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کا سنگین الزام لگا رہے ہیں۔ راہل کا دعویٰ ہے کہ الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش سے مہاراشٹر اور کرناٹک سے بہار تک ووٹر لسٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔تاہم آج (جمعہ) بہار میں ایس آئی آر کے عمل کے بعد ڈرافٹ رول جاری کر دیا گیا ہے۔ بہار کا کوئی بھی ووٹر جس کو لگتا ہے کہ اس کے نام میں کوئی غلطی ہو سکتی ہے وہ خود بھی اپنا نام آن لائن چیک کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ میں تصحیح کے لیے یکم ستمبر تک کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

ادھر دوسری طرف راہل گاندھی 5 اگست کو بنگلورو میں الیکشن کمیشن کے ذریعے ووٹ چوری پر مبنی ثبوت بم پھوڑنے  والے ہیں۔ پھر 9 اگست سے بہار میں ایس آئی آر اور نئی ووٹر لسٹ کو لے کر ایک بڑی سیاسی جدوجہد شروع کرنے والے ہیں۔اب سوال یہ ہے کہ کیا الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو سیاسی لڑائی میں گھسیٹا جا رہا ہے؟ راہل کے پاس کونسا ایٹم بم ہے؟ کیا راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے کی کوشش کی ہے؟ راہل گاندھی کا دعویٰ ہے کہ  6 ماہ کی محنت سے یہ ثبوت جمع کیا گیا ہے۔

 راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، لیکن جو ایٹم بم انہوں نے کرناٹک میں 6 ماہ کی محنت سے بنایاہے، اب وہ کمیشن کے افسران پر ہی پھٹیں گے۔ ‘ایٹم بم’ کب اور کہاں پھٹے گا؟ تاریخ طے ہے – 5 اگست جگہ مقرر ہے – بنگلورو مقام – کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر پر راہل گاندھی پریس کانفرنس کرکے ثبوت پیش کریں گے۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں ووٹ چوری ثابت کرنے کے لیے بنگلورو دیہی لوک سبھا سیٹ کی ووٹر لسٹ کا خصوصی مطالعہ کیا گیا ہے۔ مہادیو پورہ اور گاندھی نگر اسمبلی حلقوں میں ہزاروں نئے ووٹروں کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 45، 50، 60، 65 سال ہیں۔حالانکہ  کرناٹک الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے رائے دہندوں کی خصوصی نظر ثانی کی گئی تھی۔ ڈرافٹ رول کے بعد 9 لاکھ 17 ہزار اعتراضات درج کیے گئے، لیکن کانگریس نے اس وقت کوئی شکایت نہیں کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Rani Lakshmibai Birth Anniversary: رانی لکشمی بائی کی یوم پیدائش پر وزیر اعظم مودی اور امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے انہیں ہندوستان کی بہادر بیٹی قرار دیا، امت شاہ نے کہا کہ…

15 minutes ago

Naturopathy Day: نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر ملک بھر میں نشہ مکت بھارت مہم کا آغاز، 5 ہزار آروگیہ کیمپ لگانے کا اعلان

نیچروپیتھی ڈے کے موقع پر INO-سوریا فاؤنڈیشن نے نشہ مکت بھارت قومی مہم کا آغاز…

54 minutes ago

Adani Energy Solutions Bihar Project: اڈانی انرجی سولیوشنز نے بہار میں ٹرانسمیشن پروجیکٹ حاصل کیا، 2400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کا ہوگا انتظام

پیرپینتی میں اڈانی پاور کے زیر تعمیر الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی…

54 minutes ago

Impact of ‘Akwan’ in West Bengal: مغربی بنگال میں سمندری طوفان ’اکوان‘ کا اثر، کولکاتا سمیت کئی اضلاع میں بارش

تازہ معلومات کے مطابق، ’اکوان‘ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب…

1 hour ago

IND vs NZ 1st Test: ویلنگٹن ٹیسٹ میں امپائرنگ پر تنازع، گلین فلپس کے فیصلے پر کپتان شبھمن گل ناراض

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن گلین فلپس کے خلاف ڈی آر ایس فیصلے پر تنازع…

1 hour ago