سی ای سی گیانیش کمار۔
نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پیر کے روز ملک میں دوسرے مرحلے کے اسپیشن انٹینسیو ریویژن (Special Intensive Revision – SIR) کا اعلان کیا۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 12 ریاستوں کو ایس آئی آر کے دائرے میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے تحت جن ریاستوں میں ایس آئی آر کی جائے گی، ان میں مغربی بنگال، اتر پردیش، تمل ناڈو، راجستھان، پڈوچیری، مدھیہ پردیش، لکشدیپ، کیرالہ، گجرات، گوا، چھتیس گڑھ کے علاوہ انڈمان و نکوبار جزائر شامل ہیں۔
پیر کی رات سے فریز ہو جائے گی ووٹر لسٹ
ان 12 ریاستوں میں ایس آئی آر کے انعقاد کا اعلان بھارت کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیر کی رات سے ان ریاستوں کی ووٹر لسٹ فریز کر دی جائے گی۔
سی ای سی نے ایس آئی آر کی اہمیت پر دیا زور
سی ای سی نے ایس آئی آر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آخری بار 2000 سے 2004 کے درمیان ایس آئی آر کی گئی تھی، اس لیے تقریباً دو دہائی بعد ووٹر لسٹ میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے یہ خصوصی تجدید انتہائی ضروری ہو گئی ہے۔
الیکشن سے پہلے ووٹر لسٹ کا جائزہ ضروری
انہوں نے کہا، ’’ہر الیکشن سے پہلے انتخابی فہرست (Electoral Roll) کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں کئی سیاسی جماعتوں نے ووٹر لسٹ کی درستگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس سے پہلے آخری بار 2000 سے 2004 کے دوران ایس آئی آر ہوئی تھی۔ اتنے طویل وقفے کے بعد اب ایس آئی آر اور بھی ضروری ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں مرحلہ وار طریقے سے ایس آئی آر کرائی جائے گی، جس کی شروعات بہار سے ہو چکی ہے۔‘‘
پریس کانفرنس کے دوران سی ای سی نے بہار میں منعقدہ ایس آئی آر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی اعتراض درج نہیں کرایا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ اب تک کی سب سے درست اور شفاف فہرست ہے۔
گیانیش کمار نے کہا، ’’ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ رہی کہ بہار کے تمام 7.5 کروڑ ووٹروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران کوئی اپیل یا اعتراض درج نہیں ہوا، جس کا مطلب ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ انتہائی درست مانی جائے گی۔ اب دوسرے مرحلے کی تیاری جاری ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…
کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…
فوج کے ترجمان کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی افسران کے علاوہ وفد کے 12 ارکان…