قومی

PM Modi extends Chhath Puja wishes: وزیراعظم اور صدر جمہوریہ نے چھٹھ مہاپرو کے موقع پر دی مبارکباد، خوشحالی و کامیابی کی دعائیں

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز چھٹھ پوجا کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی اور سب کی خوشحالی، کامیابی اور فلاح و بہبود کی دعا کی۔ وزیراعظم مودی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: ’’پورے ملک میں اپنے تمام اہل وطن کو چھٹھ پوجا کی شام کے ارگھ کی دل سے مبارکباد۔ اس مقدس موقع پر غروب آفتاب کو ارگھ دینے کی ہماری روایت نہایت انوکھی ہے۔ بھگوان سورج کی کرپا سے سب کا کلیان ہو، سب کو زندگی میں خوشی، خوشحالی اور کامیابی حاصل ہو۔ یہی میری نیک تمنا ہے۔ جے چھٹھی میّا!‘‘

چھٹھ قدرت کے تئیں شکرگزاری کا موقع

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی چھٹھ پوجا کے موقع پرعوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار سورج دیو اور چھٹھی میّا کی پوجا کے ساتھ ساتھ قدرت کے شکرانے کا مظہر ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: ’’چھٹھ پوجا کے مقدس موقع پر میں اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں۔ میری نیک خواہش ہے کہ یہ تہوار سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے اور ہمیں ماحولیات کے تحفظ کی ترغیب دے۔‘‘

پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی دی چھٹھ پوجا کی مبارکباد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی چھٹھ پوجا کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا:’’سورج دیو اور چھٹھی میّا کی پوجا، فطرت کی پرستش اور عوامی عقیدت کے عظیم تہوار ’چھٹھ پوجا‘ کی دل سے مبارکباد۔ اس موقع پر میں تمام روزہ داروں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ چھٹھی میّا سب کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔ جے چھٹھی میّا!‘‘

چارروزہ چھٹھ مہاپرو: سورج کی عبادت کا مقدس تہوار

چھٹھ مہاپرو جو سورج دیو کی پوجا کو وقف ہے، ہفتہ سے شروع ہوا۔ اس کا آغاز نہائے کھائے کے مقدس عمل سے ہوا، اس کے بعد کھرنا اتوار کو منایا گیا، جبکہ پیر کو سندھیا ارگھ (شام کا ارگھ) ادا کیا گیا۔ تہوار کا اختتام منگل کو صبح کے ارگھ (اوشا ارگھ) کے ساتھ ہوگا۔ اس سال چھٹھ پوجا 25 سے 28 اکتوبر تک منائی جا رہی ہے، جن میں — چترتھی تتھی: نہائے کھائے، پنجمی تتھی: کھرنا، شَشٹی تتھی: چھٹھ پوجا، سپتمی تتھی: اوشا ارگھ کے ساتھ اختتام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nobel Prize in Medicine 2026: کارل ڈائسروتھ، پیٹر ہیگیمن اور جارج ناگل مشترکہ طور پر طب کے نوبل اعزاز سے سرفراز

2026 کے نوبیل انعامات کے شیڈول کے مطابق پیر کو میڈیسن کے انعام کا اعلان…

21 minutes ago

India Switzerland Talks: وزیراعظم مودی اور سوئس صدر گائے پارمیلن کی وفد کی سطح پر ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال

وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…

1 hour ago