بہار کے سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار قانون ساز کونسل کی 8 اہم نشستوں، جن میں 4 گریجویٹ اور 4 ٹیچر حلقے شامل ہیں، پر ہونے والے دو سالہ انتخابات کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے۔ ان نشستوں کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن 29 ستمبر 2026 کو جاری ہوگا، جبکہ 23 اکتوبر 2026 کو ووٹنگ کرائی جائے گی۔ انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔
بہار ایم ایل سی انتخابات کا مکمل شیڈول
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق 8 نشستوں پر انتخابی عمل مقررہ مراحل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ ان تمام 8 نشستوں پر موجودہ قانون ساز کونسل ارکان کی مدت 16 نومبر 2026 کو ختم ہورہی ہے، اس سے قبل انتخابی عمل مکمل کرنا ضروری ہے۔
انتخابی نوٹیفکیشن اور نامزدگی کا آغاز: 29 ستمبر 2026
نامزدگی کی آخری تاریخ: 6 اکتوبر 2026
نامزدگی پرچوں کی جانچ: 7 اکتوبر 2026
نام واپس لینے کی آخری تاریخ: 9 اکتوبر 2026
ووٹنگ: 23 اکتوبر 2026، صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک
ووٹوں کی گنتی: 27 اکتوبر 2026
انتخابی عمل کی تکمیل: 31 اکتوبر 2026 تک
کن نشستوں پر ہوگا انتخاب؟
اس بار جن 8 نشستوں پر انتخاب ہونا ہے، ان میں 4 گریجویٹ اور 4 ٹیچر حلقے شامل ہیں۔ موجودہ ارکان کی مدت 16 نومبر کو ختم ہونے کے باعث ان نشستوں پر نئے ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔
گریجویٹ حلقے:
پٹنہ — نیرج کمار
دربھنگہ — سرویش کمار
ترہت — ونشی دھر برجواسی
کوسی — ڈاکٹر این کے یادو
ٹیچر حلقے:
پٹنہ — نول کشور یادو
دربھنگہ — ڈاکٹر مدن موہن جھا
ترہت — سنجے کمار سنگھ
سارن — آفاق احمد
پی کے نے 5 امیدواروں کے نام کیے اعلان
انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی تیاری تیز کردی ہے۔ پرشانت کشور کی پارٹی جن سوراج نے پہلے ہی 5 نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
جن سوراج کی جانب سے اعلان کردہ امیدواروں میں شامل ہیں:
دِویا جیوتی — پٹنہ ٹیچر حلقہ
ایس پی رائے — دربھنگہ ٹیچر حلقہ
آفاق احمد — سارن ٹیچر حلقہ
رویندر یادو — دربھنگہ گریجویٹ حلقہ
رجنیش رنجن — کوسی گریجویٹ حلقہ
آر جے ڈی نے بھی امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کیا
مرکزی اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (RJD) نے بھی 6 نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹنہ گریجویٹ نشست پر جے ڈی یو کے موجودہ ایم ایل سی نیرج کمار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ مقامی سیاسی مساوات کے باعث اس نشست پر مقابلے کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ہی متعلقہ انتخابی حلقوں میں ضابطۂ اخلاق فوری طور پر نافذ ہوگیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر سی آر پاٹل کی جانب سے لکھا گیا…
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ…
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…