نئی دہلی : مدرسہ چچا نہرو علی گڑھ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے 159 ویں مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی کی سربراہی میں کیا گیا۔ جس میں ماہر اطباء اور ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں ضروری طبی مشورے فراہم کیے اورمفت میں دوائیں بھی فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر مدرسہ چچا نہرو کے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کو چنگ ٹرسٹ کی جانب سے میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے گئے۔ کیمپ میں ڈپارٹمنٹ آف نسواں وقبالت اے کے طبیہ کالج علی گڑ ھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹروں کے علاوہ سی سی آریوایم کے سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر ایم یو اظہر، ڈاکٹر ذکی الدین ( سابق ڈپٹی ڈائریکٹرسی سی آریو ایم )، ڈاکٹر شہناز پروین ( سابق کنسلٹنٹ یونانی، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، نئی وبلی ) حکیم نعیم رضا، حکیم محمد مرتضی و ہلوی ، ڈاکٹر روضی خان، ڈاکٹر بشریٰ فراز، ڈاکٹر بشری ٰ ملک، ڈاکٹر اریشہ خالد، ذیشان قاضی اور اسرار احمد امینی وغیرہ نے اپنی اعزازی خدمات پیش کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد ملک (ڈائرکٹر ریشماا صغر، علی گڑھ) کی معیاری خدمات کو بھی سراہا گیا۔
کیمپ کا افتتاح مسز سلمی حامد انصاری صاحبہ نے کیا۔ انہوں نے خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آل انڈیا یونانی طیبی کانگریس کی جانب سے مسلسل مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے ذریعہ نہ صرف عوام الناس کی خدمت کی جارہی ہے، بلکہ طب یونانی کی افادیت سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے، یہ بہت موثر طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی صدیوں سے رائج ہے اور یہ سستا، ہر ایک کی پہنچ اور بہت کار گر طریقہ علاج ہے۔اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہا کہ طب یونانی دور حاضر میں منسٹری آف آیوش حکومت ہند کے قیام کے بعد بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے ، کئی ممالک میں بھارت سرکار کی طرف سے شاخیں کھولنے کے لیے مجھوتا بھی ہو چکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…