قومی

MIT Technology Review: اے آئی کی ایک تصویر بنانے میں اتنی بجلی خرچ جتنی مائیکروویو چلانے میں، ویڈیو کے لیے خرچ 700 گنا سے زیادہ

نئی دہلی :ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کی رپورٹ کے مطابق، اے آئی سے بنائی گئی 5 سیکنڈ کی ویڈیو کے لیے اتنی بجلی درکار ہو سکتی ہے جتنی مائیکروویو کو ایک گھنٹے سے زیادہ چلانے میں خرچ ہوتی ہے۔ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کے رپورٹرز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی دراصل کتنی بجلی استعمال کرتی ہے۔ ان کے مطابق ایک اعلیٰ معیار کی اے آئی تصویر تیار کرنے میں تقریباً اتنی بجلی خرچ ہوئی جتنی ایک مائیکروویو کو تقریباً ساڑھے 5 سیکنڈ تک چلانے میں ہوتی ہے۔لیکن اے آئی سے ایک مختصر ویڈیو تیار کرنے میں بجلی کی کھپت کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک مختصر اے آئی ویڈیو بنانے میں ایک تصویر کے مقابلے میں 700 گنا سے بھی زیادہ بجلی خرچ ہو سکتی ہے۔

5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو، ایک گھنٹے سے زیادہ مائیکروویو کے برابر

اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو اس کے لیے اتنی بجلی خرچ ہو سکتی ہے جتنی ایک مائیکروویو کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک چلانے میں ہوتی ہے۔یعنی چند سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کرنے کے لیے بجلی کی کھپت معمولی نہیں ہے، خاص طور پر جب بڑے پیمانے پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز تیار کی جائیں۔

بجلی کہاں سے آ رہی ہے؟

اس توانائی کا بڑا حصہ اب بھی کوئلہ اور گیس جلانے سے پیدا ہونے والی بجلی سے آتا ہے۔ فوسل فیول سے بجلی کی پیداوار ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا سبب بنتی ہے، جس سے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ بڑھتا ہے۔اس حوالے سے بین الاقوامی توانائی ایجنسی اور ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس معلومات کے بعد اے آئی سے بننے والی غیر ضروری تصاویر اور ویڈیوز کے ماحولیاتی اثرات پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تبصرے میں کہا گیا کہ زمین کو گرم کرنے والی توانائی صرف اے آئی سے بنائے گئے کارٹون اور فرضی تصاویر تیار کرنے میں صرف کرنا موجودہ دور کے سب سے بے وقوفانہ استعمال میں سے ایک ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cricketer Yuzvendra Chahal Joins BJP: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے سیاست میں رکھا قدم، بی جے پی میں شمولیت کے بعد ملی بڑی ذمہ داری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)…

4 hours ago

امت شاہ نے بانڈردیوا میں تقسیم کیے تقرری نامے، اروناچل پردیش پولیس کو ملا Presidents Police Colour

932 نو تقرر شدہ اہلکاروں کو سونپے گئے تقرری نامے، پولیس فورس کو ملک کا…

5 hours ago