قومی

ED to seek custody of Kejriwal from PMLA court: پی ایم ایل اے کورٹ سے اروند کیجریوال کی تحویل مانگے گی ای ڈی، پوسٹ پر رہتے ہوئے سی ایم کی گرفتاری کا پہلا معاملہ

ED to seek custody of Kejriwal from PMLA court: وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو جمعرات (21 مارچ) کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا۔ لوک سبھا انتخابات 2024 سے عین قبل اروند کیجریوال کی گرفتاری کو عام آدمی پارٹی کے لیے ایک جھٹکا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بتا دکیں کہ جمعرات کے روز ہی دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تعزیری کارروائی سے کوئی تحفظ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد جمعرات کی شام ہی کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس معاملے میں کسی بھی تعزیری کارروائی سے تحفظ کی درخواست کی تھی۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کا معاملہ اس طرح کا پہلا معاملہ ہے جب کسی وزیر اعلیٰ کو عہدے پر رہتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہو۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے فوراً بعد ای ڈی کی ایک ٹیم سی ایم کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی اور تلاشی لی۔ اس کے بعد ای ڈی کی ٹیم نے اروند کیجریوال کو گرفتار کر لیا۔

ای ڈی نے سی ایم کیجریوال سے پی ایم ایل اے کی دفعہ 50 کے تحت پوچھ گچھ کی اور اس کے فوراً بعد انہیں گرفتار کرلیا۔ اس دوران دہلی کے کئی وزیر اور لیڈر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے لیکن کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سی ایم کیجریوال کو جمعہ (22 مارچ) کے روز منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ED پوچھ گچھ کے لیے ان کی تحویل طلب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار، راہل گاندھی نے کہا-INDIA دے گا منہ توڑ جواب

وہیں، عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے اور جیل سے حکومت چلائیں گے۔ AAP لیڈر آتشی نے کہا، “ہمیں خبر ملی ہے کہ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو گرفتار کیا ہے… ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اروند کیجریوال جیل سے حکومت چلائیں گے۔ وہ دہلی کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ ہم نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا ہے۔” ہمارے وکیل سپریم کورٹ پہنچ رہے ہیں۔ ہم آج رات سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

1 hour ago