قومی

ED Summons Farooq Abdullah: فاروق عبداللہ کو ای ڈی نے کیا طلب، منی لانڈرنگ کیس میں ہوگی پوچھتاچھ

مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ انہیں جمعرات (11 جنوری) کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) کے منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔ ای ڈی نے جے کے سی اے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں سال 2022 میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

یاد رہے کہ اس کیس فاروق عبداللہ سے کئی بار پوچھ تاچھ ہوچکی ہے۔کئی لوگوں کی گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں ۔ایک مدت سے یہ کیس چل رہا ہے اور اس معاملے میں کئی سالوں سے فاروق عبداللہ سے تحقیقاتی ایجنسیا ں پوچھتاچھ کرتی رہی ہیں۔یہ کیس جے اینڈ کے کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈز کی غیر متعلقہ پارٹیوں بشمول جے کے سی اے کے عہدیداروں کے مختلف ذاتی بینک کھاتوں میں منتقلی اور جے کے سی اے کے بینک کھاتوں سے نقد رقم نکالنے سے متعلق ہے۔

ای ڈی پہلے ہی فاروق عبداللہ کی 21.50 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر چکی ہے۔ ای ڈی نے 11.07.2018 کو سی بی آئی کے ذریعہ داخل کردہ چارج شیٹ کی بنیاد پر جے کے سی اے کے عہدیداروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی تھی۔اس سے قبل ای ڈی نے 4 ستمبر 2019 کو جے کے سی اے کے اس وقت کے خزانچی احسن احمد مرزا کو گرفتار کیا تھا۔ مرزا کے خلاف یکم نومبر 2019 کو ایک شکایت درج کی گئی تھی، جس پر مقدمہ چل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

2 hours ago