قومی

ED Summons CM Hemant Soren’s Media Advisor: ہیمنت سورین کے پریس سکریٹری ابھیشیک پرساد کو ای ڈی نے بھیجا سمن، صاحب گنج ڈی سی کو بھی پوچھ گچھ کے لئے بلایا

غیر قانونی کانکنی کے تخمینہ 1250 کروڑ روپئے کے مبینہ زمین گھوٹالہ معاملے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) تحقیقات کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں اب ای ڈی نے  جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے قریبی لوگوں کو سمن بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ سمن جاری کرتے ہوئے ای ڈی نے وزیراعلیٰ سورین کے پریس ایڈوائزر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو کو16 جنوری کو بلایا ہے۔ میڈیا کے مطابق، ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ صاحب گنج کے ڈی سی رام نواس یادوکو 11 جنوری کواوربلڈر ونود سنگھ کو 15 جنوری کو ای ڈی کے دفترمیں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کو کہا ہے۔

 3 جنوری کو ای ڈی نے کی تھی چھاپہ ماری

صاحب گنج میں 1250 کروڑ کے مبینہ غیرقانونی کانکنی اورای ڈی کے گواہ وجے ہانسدا کو متاثرکرنے سے متعلق معاملے میں ای ڈی نے گزشتہ تین جنوری کو بڑی کارروائی کی تھی۔ ای ڈی نے ایک ساتھ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس ایڈوائزر(میڈیا مشیر) ابھیشیک پرساد عرف پنٹو، صاحب گنج کے ڈی سی رام نواس یادو، ڈی ایس پی راجیندردوبے، صاحب گنج کے کانکنی تاجر کھدانیا برادران، وزیراعلیٰ کے دوست ونود کمارسنگھ، روشن سنگھ، کولکاتا کے تاجرابھے سراؤگی، سابق رکن اسمبلی پپو یادو، رانچی کے برسا منڈا جیل کے جماداراودھیش کمار کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی تھی۔ چھاپہ ماری کے دوران شیل کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری، مشتبہ فائنانشیل ٹرانجکشن کے ثبوت ایجنسی کو ملے ہیں۔ برآمدگی کی بنیاد پر ہی ای ڈی اب آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Madhukar Anand, Bureau Chief, Bharat Express, Ranchi

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

48 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago