بھارت ایکسپریس۔
شراب گھوٹالہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو آٹھواں سمن جاری کردیا ہے۔ ای ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے گزشتہ 7 سمن پر عام آدمی پارٹی کے چیف ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ وہ مسلسل اس کو غیرقانونی قرار دیتے رہے ہیں۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت پرلوک سبھا الیکشن سے پہلے گرفتار کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
ای ڈی نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 4 مارچ کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ وہیں ایجنسی کے ساتویں سمن پرپیرکے روز اروند کیجریوال حاضرنہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے تبھی پیش ہوں گے جب عدالت انہیں ایسا کرنے کا حکم دے گی۔ گزشتہ کچھ ماہ میں مسلسل سمن پرحاضرنہیں ہونے پر ای ٰڈی نے دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ کا رخ کیا تھا۔ اس سے پہلے ای ڈی نے 22 فروری کو کیجریوال کو ساتواں سمن بھیج کر26 فروری کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا تھا۔ تاہم کیجریوال حاضرنہیں ہوئے ۔عام آدمی پارٹی کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں زیرالتوا ہے اوراس کی سماعت 16 مارچ کو ہے۔ ای ڈی کو روزانہ سمن بھیجنے کی جگہ عدالت کے فیصلہ کا انتظار کرنا چاہئے۔
کیجریوال عدالت میں ورچوئلی ہوئے تھے پیش
عام آدمی پارٹی ایجنسی کے سمن کو سیاست سے متاثربتا رہی ہے۔ کیجریوال کو ای ڈی نے گزشتہ سال 2 نومبر، 22 نومبر، 22 دسمبر، 3 جنوری 2024، 2 فروری اور 19 فروری 2024 کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کرچکی ہے۔ گزشتہ ہفتے دہلی کی راؤز ایوینیو کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت میں انفرادی طور پر پیش ہونے کے لئے 16 مارچ تک کی چھوٹ دے دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ دہلی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی وجہ سے وہ انفرادی طور پر حاضرنہیں ہوسکتے تھے۔ وہ ورچوئلی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…