بہارمیں ایس آئی آر کے خلاف راہل گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا کے آغاز کے موقع سے ساسارام منعقدہ ریلی سے خطاب کے دوران تیجسوی یادو نے بہار میں ‘ووٹ رائٹس یاترا’ کو لے کر بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے ہمیں ووٹ کا حق دے کر اقتدار دیا، لیکن بی جے پی ہم سے یہ حق چھین رہی ہے۔ تیجسوی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم مودی کے کہنے پر کام کر رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں گڑبڑ ہوئی ہے۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے مردہ قرار دیے گئے لوگوں کے ساتھ چائے پی، جس سے الیکشن کمیشن کی غفلت بے نقاب ہوتی ہے۔ تیجسوی نے کہاکہ یہ چوری نہیں بلکہ ڈکیتی ہے۔ تیجسوی یادو نے واضح طور پر کہا کہ جمہوریت کو ختم نہیں ہونے دیا جائے گا اور لوگوں کے حقوق کو نہیں چھیننے دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ راہل گاندھی اور وہ عوام کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے۔
مودی حکومت اور الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہار کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ بہار میں لوگ صرف کھینی نہیں کھاتے بلکہ کھینی کے ساتھ چوناکو رگڑ کر چبالیا جاتا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ ان کی سیاست وعدوں پر نہیں بلکہ کام پر مبنی ہے ۔ہم نے جو کہا، ہم نے کیا اور جو ہم کہیں گے، ہم ضرور کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…