سیاست

PM Modi gave 2 big gifts to Delhi-NCR: دہلی- این سی آر کو  پی ایم مودی کی جانب سے دو بڑی سوغاتیں، دوارکا ایکسپریس وے کے نئے سیکشن اور UER-II کا افتتاح

پی ایم نریندر مودی نے تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے کی دو اہم قومی شاہراہ منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں میں دہلی سیکشن کا دوارکا ایکسپریس وے اور اربن ایکسٹینشن روڈ-2 (UER-2) شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک کو سہل بنانا، سفر کے وقت کو کم کرنا اور دارالحکومت کو ٹریفک جام سے نجات دلانا ہے۔ یہ کوریڈور دہلی کو ٹریفک کے دباؤ سے چھٹکارا دلائے گا، اور مسافروں کو صرف 40 منٹ میں IGI ایئرپورٹ تک پہنچائے گا۔ NCR سے چندی گڑھ تک کا سفر بھی آسان ہو جائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی (@narendramodi) نے دہلی سیکشن کے UER-II اور دوارکا ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے سے قبل مُنڈکا-بکّروالا گاؤں کے ٹول پلازہ پر ایک روڈ شو کیا۔

‘مودی-مودی’ کے نعروں سے گونجتی ہوئی بھیڑ کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعظم مودی کے ہمراہ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی بھی موجود تھے۔

دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی دہلی سیکشن کے دوارکا ایکسپریس وے اور اربن ایکسٹینشن روڈ-II (UER-II) پر کام کرنے والے تعمیراتی کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

23 minutes ago