قومی

EC Announces By-Elections: الیکشن کمیشن نے کیا ضمنی انتخابات کا اعلان، بہار، گجرات اور مدھیہ پردیش کی تین اسمبلی نشستوں پر 30 جولائی کو ہوگی پولنگ

بھوپال: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جمعرات کو بہار، گجرات اور مدھیہ پردیش کی تین اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا۔ تینوں حلقوں میں 30 جولائی کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ 3 اگست کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ مدھیہ پردیش کی دتیا اسمبلی نشست کانگریس کے رکن اسمبلی راجیندر بھارتی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد انہیں ریاستی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ راجیندر بھارتی نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں سابق وزیر داخلہ اور بی جے پی رہنما نروتم مشرا کو شکست دی تھی۔

بہار اور گجرات کی نشستوں پر بھی انتخاب

دتیا کے علاوہ گجرات کی منجل پور اسمبلی نشست اور بہار کی بانکی پور اسمبلی نشست پر بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔ بانکی پور نشست بی جے پی کے ریاستی صدر نتن نبین کے استعفے کے باعث خالی ہوئی، جبکہ منجل پور نشست بی جے پی کے رکن اسمبلی یوگیش بھائی نارنداس پٹیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جن اضلاع میں متعلقہ اسمبلی حلقے مکمل یا جزوی طور پر واقع ہیں، وہاں ضابطۂ اخلاق (ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ) فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے۔

ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کا استعمال

کمیشن کے مطابق، تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مطلوبہ تعداد میں مشینیں دستیاب کرا دی گئی ہیں اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پروگرام کے مطابق:

کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ: 13 جولائی

کاغذات کی جانچ: 14 جولائی

نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ: 16 جولائی

پولنگ: 30 جولائی

ووٹوں کی گنتی: 3 اگست

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

7 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

8 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago