قومی

Sharad Pawar NCP-Congress Merger Update: کانگریس میں شرد پوارکی این سی پی کے انضمام پربڑا اپڈیٹ، پارٹی کے سینئر لیڈر نے کیا بڑا انکشاف

مہاراشٹرکانگریس کے سینئرلیڈرنانا پٹولے نے کانگریس میں شرد پوارکی پارٹی کے انضمام سے متعلق کہا کہ یہ ایسی کوئی بحث نہیں ہے۔ یہ افواہ ہے اوربنیادی موضوعات سے ہٹنے کے لئے ایسا کہا جا رہا ہے۔ وہیں، کانگریس کے ایک اورسینئرلیڈراورمہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ انہوں نے یہ خبریں اخبارمیں دیکھی ہیں، لیکن انفرادی طورپرکچھ نہیں معلوم ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ ضرورکہا تھا کہ جن بھی پارٹیوں نے اپنے نام سے کانگریس نہیں ہٹایا، چاہے وہ ترنمول ہویا این سی پی ہو، انہیں واپس گھرلوٹنا چاہئے۔

ملک میں آخرکار صرف دو نظریات رہ جائیں گے: پرتھوی راج چوہان

پرتھوی راج چوہان نے کہا، “میرا ماننا ہے کہ مستقبل میں ملک میں صرف دوہی نظریات باقی رہ جائیں گے۔ ایک ہندوقوم پرستی کا نظریہ، جس کے حامل ایک فسطائی حکومت قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اوردوسرا مساوات پر مبنی نظریہ، جوجیوتی با پھولے، شاہومہاراج، ڈاکٹربی آرامبیڈکر، مہاتما گاندھی اورجواہرلال نہروکے افکارکی نمائندگی کرتا ہے۔” یہ دوہی نظریات باقی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پرچھوٹی سیاسی پارٹیوں کا وجود برقراررہ سکتا ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں، لیکن قومی سطح پرسیاست بالآخرانہی دوبڑے نظریات کے گرد سمٹ جائے گی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکہ میں عملی طورپردوبڑی جماعتیں ہی سیاست پرحاوی ہیں، بھارت بھی اسی سمت بڑھ رہا ہے۔ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ این سی پی کوبھی یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس سمت میں جانا چاہتی ہے۔

ہمارے سینئرلیول پرکوئی تبادل خیال  نہیں: روہت پوار

بدھ کے روز (یکم جولائی) کوجب شرد پوارگروپ کے اراکین روہت پوارسے میڈیا نے اس انضمام سے متعلق سوال کیا توانہوں نے کہا، “اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہمارے سینئرلیول پراس موضوع پر کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے۔ دونوں فریق میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ کچھ لوگ جان بوجھ کریہ موضوع چھیڑ رہے ہیں، ایسا ہمارا کہنا ہے۔”

وجے وڈیٹیوار نے انضمام پر کی تھی بات چیت کی تصدیق

حالانکہ کچھ دن قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس لیڈروجے وڈیٹیوارنے کانگریس اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوارگروپ) کے ممکنہ انضمام کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں سے متعلق کہا تھا کہ اس سلسلے میں کانگریس ہائی کمان سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ کانگریس اورشرد پوارکی قیادت والی این سی پی کے درمیان انضمام کے امکانات پرتبادلۂ خیال ہورہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

2 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

2 hours ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

3 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

4 hours ago