دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ جیسے ہی زلزلہ کا جھٹکا محسوس ہوا ،لوگ اپنے دفاتر اور گھروں سے تیزی سے باہر نکلے اور کھلی جگہ پر جمع ہونا شروع ہوگئے ۔ آپ کو بتادیں کہ افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقےفیض آباد میں اس زلزلے کا مرکز بتایا جارہا ہے اور اس کی رفتار6.3 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ جموں کشمیر میں بھی تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔البتہ پاکستان کے کئی شہروں اور افغانستان کے کئی شہروں میں تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے متعدد شہروں میں افراتفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے چونکہ پاکستان میں سب سے زیادہ تیز جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔
ادھر ہندوستان میں جموں کشمیر کے علاوہ دہلی این سی آر کے گروگرام ،نوئیڈا، فریداآباد وغیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔قریب چالیس سکینڈ تک جھٹکے محسوس کیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان سے خبر یہ ہے کہ اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، سرگودھا، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ خوشاب اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، دیامر، پارا چنار، منڈی بہاءالدین، بھکر، نوشہرہ، مظفرآباد، وادی نیلم مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شیخوپورہ، پاکپتن اور گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا، زلزلہ 213کلو میٹرکی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے باعث عوام کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…