Budget 2024: بجٹ 2024 کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ یکم فروری 2024 کو عبوری بجٹ پارلیمنٹ کے ٹیبل پر رکھا جائے گا اوروزیرخزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کوعبوری بجٹ پیش کریں گی۔ ملک کے لئے گزشتہ ایک سال کا مالی اکاؤنٹ کیسا تھا اورآنے والے مالی سال میں کن کاموں کے لئے پیسے کی ضرورت ہوگی، اس پر وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن پارلیمنٹ میں بجٹ کے دوران جانکاری دیں گی۔
جانئے کب آئے گا معاشی سروے
ملک کا اقتصادی سروے بجٹ پیش کرنے سے ایک روزقبل 31 جنوری کوپیش کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ سے منسلک چیف اکنامک ایڈوائزراوران کی ٹیم کا تیارکردہ اقتصادی سروے 31 جنوری 2024 کو پیش کیا جائے گا۔ اسے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران جنوری کی آخری تاریخ کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔
کیا یہ عبوری بجٹ ہے یا ووٹ آن اکاؤنٹ؟
عبوری بجٹ میں اس بات پر بحث ہوتی ہے کہ انتخابی سال میں حکومت کے پاس ملکی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کتنی رقم ہے اوراسے کیسے استعمال کیا جائے گا اوراسے ووٹ آن اکاؤنٹ کہتے ہیں۔
اس سال کا حساب کتاب بے حد اہم
مودی حکومت کی دوسری میعاد ختم ہونے سے چند ماہ قبل یہ بجٹ بہت اہم ہو جاتا ہے۔ اس سال لوک سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں اوراس سے پہلے ملک کی مالی حالت بتانے کے لئے یہ ایک بہت اہم دستاویزہوگی۔ انتخابی سال میں ملک میں دو بجٹ پیش کئے جاتے ہیں، جن میں سے پہلا بجٹ موجودہ حکومت اوردوسرا بجٹ نئی حکومت کے قیام کے بعد پیش کرتی ہے۔
جانئے بجٹ سیشن کی خاص تاریخ
بجٹ 2024 کی تاریخ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کی تاریخوں کے ساتھ ہی سامنے آئی ہے۔ پارلیمنٹ کا آئندہ سیشن جوبجٹ سیشن ہوگا وہ 31 جنوری سے 9 فروری تک چلے گا۔ 31 جنوری کو صدرجمہوریہ کے آغازکے خطاب سے ہوگا۔ اقتصادی سروے اسی دن پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اوراگلے روزعبوری بجٹ 2024 پیش کیا جائے گا۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…