مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس وٹیکنالوی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو بتایا کہ حکومت ہند کی خصوصی صفائی مہم ’سو چھتا ابھیان 5.0‘ کے دوران اب تک 387 کروڑ روپے کی آمدنی صرف کباڑ اور غیر ضروری سامان کی فروخت سے حاصل کی جا چکی ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی اور 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مہم کے اختتام تک یہ رقم بڑھ کر 8 سے 10 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
ڈاکٹر سنگھ کے مطابق اس مہم کے دوران ملک بھر میں سرکاری دفاتر، محکموں، اور ریاستی اداروں میں بڑے پیمانے پر صفائی اور غیر ضروری اشیاء کے نکاس کا عمل جاری ہے۔ اب تک 148 لاکھ مربع فٹ سرکاری جگہ کباڑ اور ناکارہ سامان سے خالی کرائی جا چکی ہے، جس سے
دفاتر کے کام میں نہ صرف آسانی ہوئی ہے، بلکہ عوامی وسائل کا مؤثر استعمال بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر نے بتایا کہ اس سال کی مہم کا خاص موضوع ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ (Waste to Wealth) رکھا گیا ہے، جس کے تحت کچرے اور ناکارہ اشیاء کو آمدنی اور کارآمد وسائل میں تبدیل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ’سوچھ بھارت ابھیان ‘ کو نئی جہت
دے رہی ہے، جس میں صفائی کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی اور ماحولیاتی توازن پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر سنگھ نے مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اپنی سطح پر صفائی مہم کے بہترین طریقہ کار اور تجربات کو دوسروں کے ساتھ ’بہترین عملی مثالوں‘ (Best Practices) کے طور پر شیئر کریں، تاکہ پورے ملک میں اس مہم کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ “سوچھتا ابھیان 5.0” نہ صرف صفائی کی مہم ہے ،بلکہ یہ ایک معاشی انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے، جہاں کچرا اب بوجھ نہیں بلکہ کمائی کا ذریعہ بن رہا ہے۔ مہم کے نتائج سے یہ بات صاف ہے کہ اگر تمام محکمے اور ادارے اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہے تو ملک میں صاف ستھرا، منظم اور پائیدار نظامِ کار جلد حقیقت بن جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…