بہار اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل مہاگٹھ بندھن (انڈیا الائنس) نے منگل کے روز اپنا تفصیلی انتخابی منشور جاری کیا، جسے ’تیجسوی پرن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ منشور کے سرورق پر تیجسوی یادو کی تصویر کے ساتھ نعرہ درج ہے ’’نئے اور انصاف پر مبنی بہار کے لیے انڈیا الائنس کا عہدنامہ 2025‘‘۔ اتحاد نے اسے محض انتخابی وعدوں کا پلندہ نہیں، بلکہ ترقی یافتہ اور منصفانہ بہار کی تعمیر کا عہد قرار دیا ہے۔ مہاگٹھ بندھن نے این ڈی اے حکومت پر گزشتہ 20 سالوں کی ناکامیوں، بے روزگاری، نقل مکانی اور ناانصافی کے الزامات لگائے ہیں۔
انڈیا الائنس کے منشور کے اہم نکات:
1. ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری: حکومت بننے کے 20 دن کے اندر قانون سازی کی جائے گی تاکہ ہر خاندان کے ایک رکن کو سرکاری ملازمت کا حق دیا جا سکے۔ بھرتی کا عمل 20 ماہ کے اندر شروع ہوگا۔
2. جیویکا دیدیوں کو سرکاری درجہ: تمام کمیونٹی موبلائزر دیدیوں کو سرکاری ملازم کا درجہ دیا جائے گا، انہیں 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ، دو سال تک بلاسود قرض اور پرانے قرض پر سود کی معافی ملے گی۔
3. کنٹریکٹ و آؤٹ سورسنگ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا
4. روزگار اور صنعتی پالیسی: ریاست میں آئی ٹی پارک، اسپیشل اکنامک زون، ڈیری، ایگرو انڈسٹری، نوتجدید توانائی، لاجسٹکس، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کیا جائے گا۔ 2000 ایکڑ میں ایجوکیشنل سٹی اور پانچ نئے ایکسپریس وے تعمیر کیے جائیں گے۔
5. پرانی پنشن اسکیم کی بحالی: ریاست میں پرانا پنشن سسٹم (OPS) دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔
6. خواتین کے لیے ’مائی-بہن مان یوجنا‘: خواتین کو ₹2,500 ماہانہ (₹30,000 سالانہ) مالی امداد دی جائے گی۔ بیٹیوں کی تعلیم و تربیت اور ماؤں کے لیے مکان، اناج و آمدنی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔
7. سماجی تحفظ پنشن: بوڑھوں اور بیوہ خواتین کو ₹1,500 ماہانہ، معذوروں کو ₹3,000 ماہانہ امداد دی جائے گی۔ ہر سال ₹200 کا اضافہ کیا جائے گا۔
8. 200 یونٹ تک مفت بجلی
9. مائیکروفنانس کمپنیوں پر کنٹرول: خواتین سے من مانی وصولی روکنے اور سود کی شرح محدود کرنے کے لیے ریگولیٹری قانون بنایا جائے گا۔ سہارا انڈیا جیسے گھوٹالوں میں پھنسے لوگوں کی رقم واپس دلانے کی کوشش کی جائے گی۔
10. مسابقتی امتحانات میں سہولتیں: فارم اور امتحان فیس ختم کی جائے گی۔ امتحان مراکز تک مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ پیپر لیک پر سخت کارروائی ہوگی۔
11. ہر ذیلی ضلع میں خواتین کالج اور نئے ڈگری کالج قائم کیے جائیں گے۔
12. اساتذہ اور ملازمین کے تبادلوں کی نئی پالیسی: اساتذہ اور صحت اہلکاروں کی پوسٹنگ آبائی ضلع سے 70 کلومیٹر کے اندر ہوگی۔ نجی کالجوں کو مالی منظوری اور مساوی تنخواہ دی جائے گی۔
13. کسانوں کے لیے ایم ایس پی کی ضمانت: تمام فصلوں کی MSP پر خرید کی گارنٹی دی جائے گی۔ منڈیاں دوبارہ فعال کی جائیں گی اور APMC قانون بحال ہوگا۔
14. مفت صحت بیمہ: ہر شہری کو ₹25 لاکھ تک کا مفت ہیلتھ انشورنس دیا جائے گا۔ ضلع اسپتالوں کو سپر اسپیشیلٹی مراکز بنایا جائے گا۔
15. منریگا میں توسیع: یومیہ اجرت ₹255 سے بڑھا کر ₹300 کی جائے گی، اور کام کے دن 100 سے بڑھا کر 200 ہوں گے۔
16. ’پسماندہ طبقات کے خلاف مظالم کی روک تھام کا قانون‘: پسماندہ طبقات پر ظلم و زیادتی روکنے کے لیے خصوصی قانون لایا جائے گا۔ SC/ST طبقات کے 200 طلبا کو بیرون ملک اسکالرشپ دی جائے گی۔
17. ریزرویشن میں اضافہ کی پہل: ریاستی اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے 50 فیصد کی حد بڑھانے کا مطالبہ آئین کی نویں شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔
18. OBC، SC اور ST کے لیے ریزرویشن میں اضافہ: او بی سی کے لیے 20% سے بڑھا کر 30%، ایس سی کے لیے 16% سے 20% اور ایس ٹی کے لیے متناسب اضافہ کیا جائے گا۔
19. جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی: پولیس افسران کے لیے مقررہ مدتِ کار طے کی جائے گی اور قانون و نظم میں بگاڑ پر سخت جوابدہی ہوگی۔
20. اقلیتوں کے حقوق اور وقف قانون: وقف ترمیمی بل پر روک لگائی جائے گی۔ وقف املاک کا شفاف انتظام کیا جائے گا، اور بودھ گیا مندر کا انتظام بودھ برادری کو دیا جائے گا۔
21 تا 25: تعلیم، صنعت، آفات سے تحفظ، شفاف حکومت اور ہجرت سے نجات: ریاست بھر میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، MSME پالیسی، سیلاب و خشک سالی سے بچاؤ، ای-گورننس اور نوجوانوں کو مقامی روزگار فراہم کر کے بہار کو ہجرت سے پاک ریاست بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔
تیجسوی یادو کا بیان
منشور جاری کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا: ’’گزشتہ 20 برسوں میں بہار نے صرف بے روزگاری، بدعنوانی اور نقل مکانی دیکھی ہے۔ اب وقت ہے ایک ایسے بہار کی تعمیر کا جہاں سماجی اور معاشی انصاف ساتھ ساتھ چلے۔‘‘
جے ڈی یو کا ردعمل
مہاگٹھ بندھن کے منشور پر جے ڈی یو نے ردعمل ظاہر کیا۔ پارٹی نے کہا: ’’تیجسوی اب پارٹی اور خاندان دونوں میں (‘एकोऽहम् द्वितीयो नास्ति’) ’میں اکیلا ہوں، کوئی اور نہیں ہے‘ کی حالت میں ہیں۔ لالو یادو کے نام پر سیاست کرنے والے تیجسوی کے پوسٹروں میں اب لالو کی تصویرمائیکرواسکوپ سے ڈھونڈنی پڑے گی۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…