قومی

Artificial Rain in Delhi: دہلی اب رہنے کے قابل نہیں، مصنوعی بارش کے ٹیسٹ بھی ہوئے ناکام، AQI کی سطح 300 سے تجاوز

دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح بدستور شدید ہے۔ دیوالی کے بعد سے ہوا زہریلی ہے، زیادہ تر علاقوں میں AQI کی سطح 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 29 اکتوبر بروز بدھ کی صبح بھی صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔لوگوں کو اب بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر گروپ 2 کے تحت کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ غیر BS6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، لیکن ہوا کا معیار “انتہائی خراب” کے زمرے میں ہے۔

AQI کہاں  کتنی ہے؟

29 اکتوبر کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب پایا گیا۔ AQI وزیر پور میں 327، پوسا میں 297، شادی پور میں 253، منڈکا میں 315، اشوک وہار میں 301، دوارکا سیکٹر-8 میں 308، روہنی میں 320 اور سریفورٹ میں 326 ریکارڈ کیا گیا۔

مصنوعی بارش ہوئی ناکام

آلودگی کو کم کرنے کے لیے دہلی حکومت نے 53 سال بعد منگل کو مصنوعی بارش کا ٹیسٹ کیا۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ایجنسیوں نے اس تجربے میں تعاون کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی میں بارش کے کوئی آثار نہیں  فی الحال نہیں ہیں۔ آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق فضا میں نمی کی سطح 10 سے 15 فیصد کے درمیان تھی ،جو کہ مصنوعی بارش کے لیے کافی نہیں تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ٹیسٹ کم نمی والے ماحول میں مصنوعی بارش کے مواد کی تاثیر کو جانچنے کے لیے موزوں سمجھا جاتا تھا۔

مصنوعی بارش کا دوسرا ٹرائل بیرونی دہلی میں کیا گیا
حکام کے مطابق ٹرائل کے دوران مصنوعی بارش کرنے کے لیے طیارے سے سلور آئیوڈائڈ اور سوڈیم کلورائیڈ کا اسپرے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات پر منحصر ہے کہ بارش 15 منٹ سے 24 گھنٹے کے دوران ہونے کی توقع ہے اور رات کے بعد بھی ہو سکتی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ بھی دن کے آخر میں بیرونی دہلی اور بادلی جیسے علاقوں میں کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران آٹھ  بار کیمیکل سپرے کیا گیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے

ماہرین ماحولیات نے دہلی حکومت کے مصنوعی بارش کے ٹیسٹ کو قلیل مدتی اقدام قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس سے آلودگی کو عارضی طور پر کم کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ قومی راجدھانی کی بگڑتی ہوئی ہوا کے معیار کی بنیادی وجوہات کو دور کرنے میں ناکام رہے گا۔قابل ذکر
بات یہ ہے کہ  فی الحال دہلی والوں کو آلودگی سے نجات کے لیے کچھ دن اور انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Jeevan Bollywood Story: جیب میں صرف 26 روپے لے کر ممبئی پہنچے تھے جیون، ایسے بنے ہندی فلموں کے مشہور ولن

ہندی فلموں میں کئی ایسے اداکار گزرے ہیں جنہیں ناظرین نے ان کے نام سے…

10 minutes ago

Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ…

31 minutes ago

India vs New Zealand: زخمی ایشان کشن دوسرے ٹی 20 سے باہر، کمار کشاگرا متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ…

57 minutes ago

Google Deepmind: فوج میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر گوگل میں گھمسان، سہولت یا سلامتی کے لیے خطرہ؟ جانیے پورا معاملہ

گوگل ڈیپ مائنڈ کے محققین اور انجینئروں نے پینٹاگون اور اسرائیلی فوج کے ساتھ معاہدوں…

1 hour ago