قومی

Vote of a BJP MLA’s brother’s family was deleted: اترپردیش میں بی جے پی ایم ایل اے کے خاندان کے نام ایس آئی آر کے بعد ووٹر لسٹ سے غائب

کشی نگر ضلع کے ہاٹا تحصیل کے رامپور سوہرونا گاؤں میں اسپیشل انسینٹیو رویزین SIR کے دوران ووٹر لسٹ میں بڑی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ جہاں نئے نام شامل ہونے چاہئیں، وہاں ووٹرز کے نام کٹ گئے ہیں۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی موہن ورما کے بھائی اور گاؤں کے پردھان راجندرورما سمیت ان کے خاندان کے 100 سے زائد افراد کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہو گئے ہیں، جس سے گاؤں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

ووٹر لسٹ سے کٹے نام گاؤں میں ہلچل

نئی ووٹر لسٹ کے اشاعت کے بعد معلوم ہوا کہ گاؤں کے پردھان راجندرورما، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے نام بھی غائب ہیں۔ گاؤں میں اب بحث یہ نہیں کہ اگلے انتخابات کب ہیں، بلکہ یہ ہو رہی ہے کہ SIR پروسیس میں ان کے خاندان کے نام کیسے اور کیوں حذف ہو گئے۔ ایس آئی آر کی ابتدائی لسٹ سامنے آنے کے بعد بی ایل او اور گاؤں کے سکریٹری نے فوری اجلاس بلایا، لیکن کئی گھنٹوں کی چھان بین کے باوجود اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

گاؤں کے لوگ اور بی ایل او بھی الجھے

گاؤں کے باشندے بھی موقع پر پہنچے اور کئی گھنٹے کی کوشش کے باوجود معلوم نہیں ہو سکا کہ نام کیسے کٹے۔ گاؤں کے پردھان راجندرورما نے کہا: ’’صرف میرا ہی نہیں، میری بیوی اور بچے کے نام بھی غائب ہیں۔ اسی طرح 100 سے زائد لوگوں کے نام نئی ووٹر لسٹ سے غائب ہو گئے ہیں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ نام دوبارہ شامل کیے جائیں۔‘‘

تحقیقات کی یقین دہانی

ہاٹا اسمبلی کے ایم ایل اے موہن ورما نے یقین دلایا کہ مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں اور وہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ڈی ایم اور بی ڈی او سے بات ہو گئی ہے، اور جہاں اصلاح کی ضرورت ہے کی جائے گی۔ اگر یہ نام جان بوجھ کر حذف کیے گئے ہیں تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔‘‘

تکنیکی خرابی یا سیاسی سازش؟

اب سوال یہ ہے کہ یہ ایک ٹیکنیکل مسئلہ ہے یا ووٹر لسٹ میں سیاسی مداخلت کی گئی ہے۔ SIR پروسیس کی شفافیت پر یہ واقعہ سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

15 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

44 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago